Bharat Express DD Free Dish

Congress demanded the Government to call an All Party Meeting: کانگریس نے کل جماعتی میٹنگ بلانے کا کیا مطالبہ، جانئے کشمیر دہشت گردانہ حملے پر کیا ہے موقف

جموں وکشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں کے ذریعہ سیاحوں پرکئے گئے بزدلانہ حملے سے پورے ملک میں غم وغصہ ہے۔ وہیں، کانگریس نے مرکزی حکومت سے فوراً کل جماعتی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے لیڈران کا کہنا ہے کہ حکومت کو سبھی سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لینا چاہئے۔

ٹی آر ایف نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔

نئی دہلی: سینئرکانگریس لیڈراورراجیہ سبھا رکن جے رام رمیش نے منگل کے روز جموں وکشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کشمیر میں سیاحوں پرہوئے بزدلانہ اور کائرانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم سوگوارخاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہارکرتے ہیں اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ جے رام رمیش نے اپنے ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا کہ ’’یہ اتحاد اجتماعی ارادہ دکھانے کا وقت ہے۔ مرکزی حکومت کوفوری طورپرآل پارٹی میٹنگ بلانی چاہئے اورتمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لینا چاہئے۔ اس حملے کوکسی بھی حالت میں بغیرموثر جواب دیئے نہیں چھوڑا جا سکتا اور نہ ہی چھوڑا جانا چاہئے۔‘‘

حکومت سے کل جماعتی میٹنگ بلانے کا مطالبہ

کانگریس رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے ایکس پر پارٹی کے میڈیا انچارج پون کھیڑا کے پوسٹ کے ساتھ یہ بیان جاری کیا ہے۔ پون کھیڑا نے ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) پر ویڈیو پوسٹ میں کہا،  ’’جموں وکشمیر میں سیاحوں پرہوئے اس خطرناک حملے پر پورا ملک صدمے میں ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی اس بزدلانہ حملے کی مذمت کرتی ہے اورمہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہارکرتی ہے۔ حکومت سے ہماری گزارش ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اجتماعی عزائم اورارادہ کوٹھوس شکل دینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ بلائیں۔‘‘

وزیرداخلہ امت شاہ کی ہائی لیول میٹنگ

جموں و کشمیرکے پہلگام میں سیاحوں پرہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کرنے سری نگرپہنچ گئے ہیں۔ جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے ہوائی اڈے پران کا استقبال کیا اورمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے سری نگرپہنچتے ہی پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظرمیں جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا، سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ اوردیگراعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے سیکورٹی حکام اوردیگرایجنسیوں کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read