Bharat Express

Jammu and Kashmir

اٹل انوویشن مشن کے سابق ڈائریکٹر چنتن وشنو نے 26 دسمبر 2023 کو ایک رائے مضمون میں لکھا کہ جموں اور کشمیر کے اسکولوں نے اس سال کی اٹل ٹنک رنگ میراتھن میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پچھلے سال 1,627 ٹیموں نے 20,000 جدید منصوبوں کے ساتھ حصہ لیا، جو قومی اوسط سے 10 گنا زیادہ ہے۔

جموں و کشمیر کے نوشہرہ میں بارودی سرنگ میں دھماکہ ہوا ہے۔ معلومات کے مطابق بھوانی سیکٹر کے مکڑی علاقے میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 6 فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں علاج کے لیے راجوری کے آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے سون مرگ میں کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں جموں وکشمیرمیں امن وترقی کا جوماحول بنا ہے، اس کا فائدہ ہم پہلے ہی ٹورازم سیکٹرمیں بھی دیکھ رہے ہیں۔ اکیلے سال 2024 میں 2 کروڑسے زیادہ سیاح جموں وکشمیرآئے ہیں۔ 

زیڈ موڑ ٹنل میں انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے جس سے ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہوگی۔  ٹنل کے ذریعے ٹریفک کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ ٹرائل  ٹرین سنگلدان اور ریاسی کے درمیان جاری ٹرائلز کا حصہ تھی۔ دنیش چند دیسوال، کمشنر آف ریلوے سیفٹی(سی آر ایس)، ناردرن سرکل نے اس کامیابی کو "ریلوے کی تاریخ کا ایک نیا باب" قرار دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج (5 جنوری) کے دن ہی 1949 میں اقوام متحدہ نے تاریخی قرارداد منظور کی تھی جو جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کی ضمانت دیتی ہے۔

ہفتہ کے روز بانڈی پورہ ضلع میں آرمی ٹرک سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گرا۔ اس حادثے میں ہندوستانی فوج کے چار جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ تین دیگر فوجی زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہفتہ کے روزہندوستانی فوج کی ایک گاڑی کھائی میں گرگئی، جس میں دوجوانوں کے مارے جانے کی خبرسامنے آئی ہے۔ حادثے میں کئی جوانوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو نے پروجیکٹ کی پیشرفت کو اجاگر کرتے ہوئے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ٹرائل رن کا ایک ویڈیو شیئر کیا۔

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے بلنوئی سیکٹر میں منگل (24 دسمبر 2024) کو ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں فوج کی ایک گاڑی 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔