
وقف ترمیمی بل کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کیا گیا۔
Waqf Amendment Bill: لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے وقف ترمیمی بل کے پاس ہونے کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلم سماج کے لوگ سڑکوں پر اترکراحتجاج کررہے ہیں۔ کولکاتا، حیدرآباد، ممبئی سمیت ملک کے الگ الگ مقامات پر وقف بل کے خلاف مسلم تنظیمیوں نے احتجاج کیا ہے۔ اس درمیان وقف ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف جمعرات (4 اپریل، 2025) کو سپریم کورٹ میں کانگریس رکن پارلیمنٹ محمد جاوید اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کی جانب سے عرضی داخل کی گئی۔ دونوں لیڈران نے وقف ترمیمی بل 2025 کو چیلنج دیا ہے۔
کولکاتا کی سڑکوں پرمسلمانوں نے کیا احتجاج
کولکاتا کے پارک سرکس کراسنگ پر اقلیتی طبقے کے اراکین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور وقف (ترمیمی) بل، 2025 کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ کے سبب علاقے میں نقل وحمل متاثر ہوا اور بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر جمع ہوئے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی وقف بل پیش کرنے کے لئے بی جے پی کی تنقید کی ہے اوربی جے پی پر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔
#WATCH | West Bengal: Members of the Muslim community take to the streets in Kolkata to protest against the Waqf Amendment Bill. pic.twitter.com/pKZrIVAYlz
— ANI (@ANI) April 4, 2025
کرناٹک، احمد آباد اور حیدرآباد میں احتجاج
پارلیمنٹ میں بل پر بحث کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے سخت اعتراض ظاہر کیا گیا اور انہوں نے اسے مسلم مخالف اور غیرآئینی قرار دیا جبکہ حکومت نے جواب دیا کہ اس تاریخی اصلاح سے اقلیتی طبقے کو فائدہ ہوگا۔ کرناٹک، احمد آباد اور حیدرآباد میں بھی اس بل کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ، بٹلہ ہاؤس اور شاہین باغ علاقے میں پولیس نے آج فلیگ مارچ نکالا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سمیت مختلف ملی تنظیمیں اس بل کی مخالفت کرچکی ہیں اور اب اس کے خلاف لڑائی کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
#WATCH | Bengaluru, Karnataka: Muslim organisations hold protests against the Waqf Amendment Bill. pic.twitter.com/EV9Ba9rROC
— ANI (@ANI) April 4, 2025
آل انڈیا مسلم جماعت نے بل کی حمایت کی
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اورسرکردہ مسلم تنظیموں کے ذریعہ اس بل کی مخالفت کے دوران آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل لوک سبھا سے پاس ہوکر راجیہ سبھا سے بھی پاس ہوگیا ہے۔ اس کے لئے حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے اس بل کو مسلمانوں کے مفاد والا قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپیل کی کہ اس کے خلاف عام مسلمان سڑکوں پرنہ اتریں۔
#WATCH | Ahmedabad: Various Muslim organisations hold protests against the Waqf Amendment Bill. pic.twitter.com/viavsuqf3D
— ANI (@ANI) April 4, 2025
لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا سے بھی بل منظور
وقف ترمیمی بل کو راجیہ سبھا میں بھی تقریباً 12 گھنٹے کی بحث کے بعد 95 کے مقابلے 128 ووٹوں سے منظورکیا گیا۔ اس سے پہلے بدھ کی دیر رات اسے لوک سبھا نے اپنی منظوری دے دی تھی، جس میں 288 اراکین نے اس کی حمایت اور 232 اراکین نے اس کی مخالفت میں ووٹنگ کی تھی۔ بی جے پی اپنے اتحادی پارٹیوں کو ساتھ میں لانے میں کامیاب رہی جبکہ انڈیا الائنس نے اس بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔