Bharat Express

Modi Government

اس وقت سی آئی ایس ایف میں خواتین کی تعداد 7 فیصد سے زیادہ ہے۔ ایک مہیلا بٹالین کا اضافہ ملک بھر میں زیادہ خواہشمند نوجوان خواتین کو سی آئی ایس ایف میں شامل ہونے اور ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دے گا۔ اس سے سی آئی ایس ایف میں خواتین کو ایک نئی شناخت ملے گی۔

پی ایم مودی نے لکھا کہ یہ آپ  سب کے لئے  باعث مسرت ہوگا   کہ اس ایک  دہائی کے دوران، لاکھوں پنشن  حاصل کرنے والوں اور ان کے خاندانوں نے   اس تاریخی اقدام سے فائدہ اٹھایا ہے۔او آر او پی تعداد کے علاوہ ہماری مسلح افواج کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔

بڑی بات یہ ہے کہ پروفیسر مظہر آصف کو وائس چانسلر بنائے جانے سے جامعہ ملیہ کے ساتھ ساتھ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں بھی خوشی کا ماحول ہے اور یہ عام تاثر ہے کہ پروفیسر مظہر کے آنے سے جامعہ ملیہ کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔یہی وجہ ہے کہ تعلیمی برادری کھلے دل سے پروفیسر مظہر آصف کا استقبال کررہی ہے اور نیک تمناوں کا اظہار کررہی ہے۔

مارکیٹنگ سال 2025-26 کے لیے ربیع کی ضروری فصلوں کے لیے ایم ایس پی میں اضافہ مرکزی بجٹ 2018-19 کے اعلان کے مطابق ہے، جس میں ایم ایس پی کو کم از کم 1.5 گنا کی سطح پر طے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کل ہند ویٹڈ اوسط پیداواری لاگت ہے۔

نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمیں اپنے سبھی پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئے۔ پاکستان سے بات چیت شروع کرنی ہے یا نہیں۔ یہ ہمارا نہیں مرکزی حکومت کا کام ہے۔

مرکز نے کہا کہ اس مسئلہ (ازدواجی عصمت دری) پر کوئی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مناسب مشاورت کے بغیر یا تمام ریاستوں کے خیالات کو مدنظر رکھے بغیر نہیں لیا جاسکتا۔

نتن گڈکری نے کہاکہ درمیان میں، ٹیکسٹائل کی صنعت بند پڑی تھی، انہیں بجلی کی سبسڈی نہیں ملی۔ ٹیکسٹائل کی صنعت بند ہونے کے دہانے پر تھی۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں اپنے طور پر منصوبہ بندی کرنی ہے۔ سب سے بڑامسئلہ  500/1000 کروڑ روپے کے سرمایہ کاروں کی کمی ہے جس کی وجہ سے ہم مسلسل کسی کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اسمبلی میں ایک بارپھربی جے پی کی تنقید کی۔ ان کے نشانے پر پی ایم مودی اور ہوم منسٹرامت شاہ رہے۔ کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے اس لئے حکومت نہیں چنی کی ایل جی آکربیٹھ جائیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے درگاہ میں مندربتانے پراقلیتی امورکے وزیرسے سوال کیا کہ اس موضوع پران کی وزارت کا کیا رخ ہے؟ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت مسلمانوں کی زمین پرقبضہ کرنا چاہتی ہے۔

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے  آج (21 ستمبر) کوجموں پہنچے۔ یہاں پر وہ سابق نائب وزیراعلیٰ اور پارٹی امیدوار تارا چند کے لئے تشہیر کرنے آئے ہیں۔