Bharat Express

Modi Government

وزیر اعظم نریندر مودی نے ”جنگ کا دور نہیں“ کے اصول کے ساتھ ملک کی وابستگی کا بار بار اعادہ کیا اور عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ”امن، مکالمہ اور سفارت کاری“ کو اپنائیں۔

مرکزی کابینہ کے ایک اور فیصلے کے تحت کسانوں کے لیے انشورنس اسکیم کو مزید پرکشش بنانے کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔ فصل بیمہ یوجنا کو آسان بنانے کے لیے اس کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی جائے گی۔ اس سے سستی قیمتوں پر اور آسان قواعد کے تحت فصلوں کی بیمہ ہو سکے، اس کے انتظامات کیے جائیں گے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ پلیسیزآف ورشپ ایکٹ 1991 کومنسوخ نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسے منسوخ کرنے سے ملک کا ماحول خراب ہوگا۔

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، اقتصادی اصلاحات کے ماہر، کی ہفتہ (28 دسمبر 2024) کو نگم بودھ گھاٹ پر سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔ ان کی آخری رسومات کی جگہ اور یادگاری جگہ کو لے کر سیاست زوروں پر ہے۔

سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا مجسمہ بنائے جانے کے تنازعہ کے درمیان مرکزی حکومت نے جمعہ کی رات کو اعلان کیا کہ مرکزی حکومت منموہن سنگھ کا مجسمہ بنوائے گی۔ آئندہ 4-3 دنوں میں مجسمہ کی جگہ طے ہوجائے گی۔ فیملی نے مجسمہ سے متعلق حکومت سے رضا مندی ظاہرکی ہے۔

دیہی بھارت کو بااختیار بنانے کے لیے ایک تاریخی پہل کے طور پرسوامتو اسکیم کو عزت مآب وزیر اعظم نے 24 اپریل 2020 کو قومی پنچایتی راج کےدن شروع کیا تھا۔

کانگریس کی شکایت میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ پرملیکا ارجن کھڑگے کو دھکا دینے اورایس سی/ایس ٹی کے تحت الزام لگائے گئے ہیں۔ پولیس اس شکایت کی بھی جانچ کررہی ہے۔

ون نیشن، ون الیکشن کو راجیہ سبھا میں صوتی ووٹ سے منظوری مل گئی ہے۔ ساتھ ہی جے پی سی کمیٹی میں راجیہ سبھا کے 12 اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔ اب اس کمیٹی میں کل 39 اراکین ہوگئے ہیں۔

حکومت نے ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’ کے منتر اور ‘سرو پنتھ سمبھاؤ’ کے اصولوں کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرنے کی کوشش کی ہے ، جس کا مطلب ہے کہ تمام مذاہب برابر ہیں :وزیر اعظم نریندر مودی

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ اتنی بڑی رپورٹ ہے، ہم نے اسے ابھی تک نہیں پڑھا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آ رہے ہیں اس لیے ان کے پاس ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کرانے کا اچھا موقع ہے۔