Bharat Express DD Free Dish

Modi Government

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کے کارکنان کے لئے عہدے سے کہیں زیادہ اہم ملک، ہماری نوجوان پیڑھی اور طالب علم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ملک کے نوجوانوں کا احترام کرتی ہے اور پیپر لیک کے خلاف سدھار کے لئے پابندعہد ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دھرمیندرپردھان کے استعفیٰ پرکہا کہ انہیں جانا ہی تھا۔ انہوں نے کہا، ’’پردھان ایک علامت ہیں- بدعنوانی کی علامت، تعلیمی نظام کی بربادی کی علامت، نااہلی کی علامت۔ انہیں جانا ہی تھا اور اچھا ہوا کہ وہ چلے گئے۔‘‘

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر سلیم انجینئرنے کہا:"ہم اس تحریک کے دوران دہلی اوربہارمیں پُرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے جااستعمال پربھی شدید تشویش کا اظہارکرتے ہیں۔ پولیس کی مبینہ زیادتیوں، جن میں لاٹھی چارج، پیلٹ گن کا استعمال، قریب سے آنسوگیس کے گولے داغنا اور پُرامن مظاہرین کوغیرقانونی طورپرحراست میں لینا شامل ہے، نہایت تشویش ناک ہیں اوران کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔

 ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) میں بہت بڑی تبدیلی ہوگی۔ پورا ڈھانچہ بدل جائے گا۔ کئی لوگوں کو این ٹی اے سے نکالا جائے گا۔ حکومت نے بڑی تیاری کی ہے۔ ماہرین کی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پرایجنسی کے آؤٹ سورسنگ نظام میں بھی اصلاحات کی جائیں گی، تاکہ امتحانی عمل کو زیادہ محفوظ اورشفاف بنایا جا سکے۔

اپوزیشن نے نیٹ-یوجی پیپرلیک ہونے پرمرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا، جس کے بعد مسلسل پانچویں دن پارلیمنٹ ہنگامے کی نذرہوگیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ دھرمیندرپردھان کا استعفیٰ، وزیراعظم مودی کی معافی اورمجرموں کے خلاف کارروائی بحث کی شرائط ہیں۔ حکومت بحث چاہتی ہے، لیکن اپوزیشن جوابدہی کی بات کررہا ہے۔

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے نے کہا، ’’جنترمنترپر ہمارا پُرامن احتجاجی مظاہرہ تب تک جاری رہے گا، جب تک دھرمیندرپردھان استعفیٰ نہیں دے دیتے۔‘‘ ابھجیت دیپکے نے کہا کہ جنترمنترپرجاری پرامن دھرنا اس وقت تک ختم نہیں ہوگا، جب تک مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دے دیتے۔

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے جنتر منتر پر احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج یہ ظلم کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو مجھے لگتا ہے کہ ہمارے ملک کے حالات بدتر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو انہوں نے کھلی جیل بنایا ہے، پورے ملک کو یہ کھلی جیل بنا دیں گے۔ حکومت بہت مغرور ہوگئی ہے۔ اب اگر تبدیلی لائیں گے تو یہی نوجوان لائیں گے۔

 حکومت باربار کہہ رہی ہے کہ وہ مظاہرین کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے۔ اسی درمیان ذرائع کے حوالے سے خبر ملی ہے کہ سی جے پی کے لیڈران نے حکومت سے بات چیت کرنے سے منع کردیا ہے۔

دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے لکھا، ’’وزیراعظم مودی کی قیادت میں طلبا کے مفاد کا تحفظ اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔‘‘

 کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کا جنتر منتر پربدھ (22 جولائی) کو 25ویں دن بھی احتجاج جاری ہے۔ اس دوران مظاہرین پرآنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے یہ بھی احتجاج میں کچھ شرپسند عناصرشامل ہوگئے تھے۔ سی جے پی کارکنان اورطلبا مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔