Bharat Express

Modi Government

جمعیةعلماء ہند یہ واضح کردینا چاہتی ہے کہ وقف جائیدادیں مسلمانوں کے بزرگوں کے دیئے ہوئے وہ عطیات ہیں، جنہیں مذہبی اورمسلم خیرات کے کاموں کے لئے وقف کیا گیا ہے، حکومت نے بس انہیں ریگولیٹ کرنے کے لئے وقف ایکٹ بنایا ہے۔

آج پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن، جموں و کشمیر کے تنازع کے حل پر منحصر ہے اور اس لیے انڈیا کو تنازعات کی بجائے ان کے حل کی طرف بڑھنا ہو گا۔

 کیرلا کے تروننت پورم ششی تھرورنے مزید کہا کہ زمین کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے۔ یہ سب سماجی ماحول خراب کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے، یہ معاملہ ہم عدالت میں لے کرجائیں گے۔ یہ عدالت میں نہیں ٹک پائے گا۔

امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کے کاموں کی وجہ سے ہی 60 سال بعد کوئی حکومت مسلسل تیسری بار مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے۔

مرکزی حکومت وقف بورڈ ترمیمی بل پارلیمنٹ میں لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس دوران اویسی نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی حکومت وقف بورڈ کے حقوق کو چھیننا چاہتی ہے۔

مجوزہ ترامیم کے مطابق وقف بورڈ کے ذریعہ کی گئی جائیدادوں پر دعووں کی لازمی تصدیق تجویز کی جائے گی۔ اسی طرح وقف بورڈ کی متنازعہ جائیدادوں کے لیے لازمی تصدیق کی تجویز دی گئی ہے۔

مودی کابینہ نے جمعہ کو ہونے والی میٹنگ میں 8 اہم قومی ہائی اسپیڈ روڈ کوریڈور منصوبوں کو اپنی منظوری دی۔

اس سوال کے جواب میں، ورکر پاپولیشن ریشو (WPR) رپورٹ کی بنیاد پر، حکومت نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں کام کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جہاں کام کرنے والے نوجوانوں کی تعداد 2020-21 میں 52.6 فیصد تھی وہ 2021-22 میں بڑھ کر 52.9 فیصد ہو گئی۔

وزیراعظم مودی کی قیادت والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ریاست کے نمائندہ کے طورپرنائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمارسنہا شامل ہوئے ہیں۔ نتیش کمارکی اس میٹنگ میں نہ آنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

کانگریس کے زیراقتدارریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان، کیرلا کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین اورتمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شامل نہیں ہونے کا فیصلہ کیا۔