PM Modi Siliguri Rally: وزیر اعظم مودی نے شیئر کیا ویڈیو، کہا- ”بنگال کا مزاج دیکھنے سلی گوڑی آئیں، لوگوں کے دل-دماغ میں ہے بی جے پی“
وزیر اعظم مودی نے مغربی بنگال کے شہر سلی گڑی میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کر کہا کہ اگر کوئی مغربی بنگال کا اصل مزاج دیکھنا چاہتا ہے تو اسے سلی گڑی ضرور آنا چاہیے، کیونکہ یہاں کے عوام کے دل و دماغ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے زبردست حمایت نظر آ رہی ہے۔
Modi Govt. Boosts Gas Supply: حکومت نے کھاد کے کارخانوں کو گیس کی فراہمی بڑھا کیا 95 فیصد، جبکہ 4.15 لاکھ پی این جی کنکشنز میں شروع کی گیس سپلائی
مرکز کی مودی حکومت نے ہفتہ کے روز بتایا کہ کھاد (فرٹیلائزر) کارخانوں کو مختص کی گئی مجموعی گیس میں مزید 5 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، جس سے یہ ان کے چھ ماہ کے اوسط استعمال کے تقریباً 95 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ یہ اضافہ دستیاب گیس اسٹاک اور طے شدہ ایل این جی کارگو کی سپلائی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
HM Amit Shah Pays Tribute To Jyotiba Phule: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جیوتیبا پھولےکو 200ویں یوم پیدائش پر پیش کیا خراج عقیدت
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مہاتما جیوتیبا پھولے کی پوری زندگی سماجی برائیوں کے خلاف ایک مسلسل جدوجہد کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھولے نے نہ صرف ذات پات کے نظام کو چیلنج کیا بلکہ تعلیم کے ذریعے سماج کو ایک نئی سمت بھی دی۔
Salman Khurshid on US -Iran Peace Talks: ”ہمیں جوکرنا تھا، وہ نہیں کرپائے…“ پاکستان میں ایران-امریکہ مذاکرات پرکانگریس لیڈرسلمان خورشید نے کہی یہ بڑی بات
سابق مرکزی وزیرسلمان خورشید نے امریکہ-ایران مذاکرات سے متعلق کہا کہ یہ بات چیت اگرناکام ہوئی تو صورتحال خراب ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پھر سے کوئی جنگ نہ ہو، بلکہ امن برقرار رہے۔ تاہم بدقسمتی سے جو کردارہمیں نبھانا چاہئے تھا کہ ہم امن کے سفیرہیں اور دنیا کو اچھے مشورے دیتے ہیں۔
Home Minister Amit Shah Statements: ”بہار کو جنگل راج سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالا“، نتیش کمار نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر لیا حلف، وزیر داخلہ امت شاہ نے پیش کیا مبارکباد
وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے پیغام میں نتیش کمار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہار کو ”جنگل راج“ سے نکال کر ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کا غیر معمولی کام انجام دیا ہے۔ ان کے مطابق نتیش کمار کی قیادت میں ریاست میں گڈ گورننس اور ترقیاتی اقدامات کو فروغ ملا، جس سے عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں۔
BJP Bengal Manifesto 2026: بی جے پی کا ’انتخابی منشور‘ جاری: خواتین و نوجوانوں کو ماہانہ 3000 روپے، یو سی سی کے نفاذ اور ’خوف کے راج‘ کے خاتمے کا وعدہ
مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک دستاویز نہیں بلکہ ”سونار بنگلہ“ کے قیام کا ایک جامع روڈمیپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد ریاست کو بدعنوانی، بے روزگاری اور مبینہ بدامنی سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
Amit Shah Rejects Alliance Humayun Kabir: وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا- ”بابری مسجد بنانے والوں سے اتحاد سے بہتر 20 سال اپوزیشن میں بیٹھنا قبول“
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس موقع پر ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اشارہ دیا کہ ہمایوں کبیر کی وائرل آڈیو کلپ کے پیچھے حکمراں جماعت کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ممتا بنرجی اس طرح کی ہزاروں ویڈیوز تیار کروا سکتی ہیں، اس لیے اس معاملے کو حقیقت کے بجائے سیاسی چال کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔
HM Amit Shah Attacks CM Mamata Banerjee: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا ممتا بنرجی پر شدید حملہ، دراندازی اور بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ممتا بنرجی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”ماں، ماٹی اور مانوش“ کے نعرے کے ساتھ اقتدار میں آنے والی حکومت عوامی توقعات پر پوری نہیں اتر سکی۔ ان کے مطابق ریاست کے نوجوان آج بھی بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ خواتین کی سلامتی اور کسانوں کی حالت پر بھی سوالیہ نشان قائم ہے۔
PM Modi Highlights Solar Energy Capacity: بھارت نے شمسی توانائی میں قائم کیا نیا ریکارڈ، وزیر اعظم مودی کا اظہار مسرت
وزیر اعظم مودی نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک پوسٹ کے ذریعے مرکزی وزیر مملکت برائے صارفین کے امور، خوراک و عوامی تقسیم، اور نئی و قابل تجدید توانائی پرلہاد جوشی کے ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے اس کامیابی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے میدان میں یہ پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت نہ صرف تیزی سے ترقی کر رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی مضبوط موجودگی درج کرا رہا ہے۔
Birth Anniversary of Mahatma Jyotirao Phule: مہاتما جیوتی راؤ پھولے: ایک روشنی جو آج بھی بھارت کی رہنمائی کرتی ہے
مہاتما پھولے ایک عظیم مصلح تھے۔ اس کے علاوہ ان کی زندگی اخلاقی جرات، مسلسل جستجو اور سماجی بہبود کے لیے غیر متزلزل عزم کی مثال ہے۔ مہاتما پھولے کو ان کے قائم کردہ اداروں اور ان کی زیر قیادت تحریکوں کی وجہ سے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔اسی کے ساتھ، ہماری تہذیبی ارتقاء کے سفر میں ان کی شراکت اس امید میں پنہاں ہے جو انہوں نے پیدا کی، اس اعتماد میں جو انہوں نے دلوں میں جگایا، اور اس قوت میں جو ان کے افکار آج بھی ملک بھر کے لاکھوں لوگوں کو تحریک عطا کر رہے ہیں۔





