راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا- (فائل فوٹو)
نئی دہلی: پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے راگھوچڈھا کی سیکورٹی واپس لے لی ہے، جس کے بعد مرکزی حکومت نے انہیں زیڈ سیکورٹی فراہم کردی ہے۔ راگھوچڈھا کودہلی اور پنجاب میں زیڈ زمرے کی سیکورٹی ملے گی، جبکہ دیگر ریاستوں میں انہیں وائی پلس سیکورٹی ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے یہ فیصلہ آئی بی کی تھریٹ پرسیپشن رپورٹ کی بنیاد پرکیا ہے۔
عام آدمی پارٹی نے حال ہی میں راگھوچڈھا کوراجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈرکے عہدے سے ہٹا دیا اورانہیں ایوان میں بولنے سے روک دیا۔ ان کی جگہ عام آدمی پارٹی نے اشوک متل کو راجیہ سبھا میں پارٹی کا ڈپٹی لیڈرمقررکیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج اشوک متل کے جالندھرواقع رہائش گاہ پراوران کی نجی یونیورسٹی پرچھاپہ مارا ہے۔
مجھے خاموش کیا جاسکتا ہے، لیکن ہرایا نہیں: راگھو چڈھا
راگھو چڈھا اورعام آدمی پارٹی کے درمیان کافی وقت سے سب کچھ صحیح نہیں چل رہا تھا، جس کے بعد عام آدمی پارٹی نے ان سے ذمہ داری واپس لے لی تھی، لیکن اس کے بعد راگھو چڈھا نے بغاوتی تیوراپنا لئے اورپارٹی کی طرف سے مسلسل لگائے جا رہے الزامات کا ایک کے بعد ایک ویڈیو جاری کرکے جواب دیا۔ راگھو چڈھا نے راجیہ سبھا میں بولنے سے روکنے پرکہا تھا کہ انہیں خاموش کیا جاسکتا ہے، لیکن ہرایا نہیں گیا۔
عام آدمی پارٹی کی ٹاپ لیڈرشپ کوکیسے کیا ناراض؟
پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے بعد 2022 میں راگھوچڈھا کوسیکورٹی مہیا کرائی گئی تھی، جس کے بعد وہ مسلسل جاری رہی۔ اروند کیجریوال، منیش سسودیا اورسنجے سنگھ جیسے بڑے لیڈران کے جیل جانے کے بعد جب راگھوچڈھا نے اس پرکوئی آوازنہیں اٹھائی توپارٹی کوان کی خاموشی کا احساس ہوا۔ حالانکہ تب یہ کہہ کربچاو کیا گیا تھا کہ وہ اپنی آنکھوں کا علاج کرانے کے لئے بیرون ملک گئے ہوئے تھے۔ جب کیجریوال اورمنیش سسودیا جیل سے چھوٹ کرآئے، اس کے بعد بھی راگھو چڈھا نے کوئی جوش نہیں دکھایا۔ راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈرکے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اس بات کی قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ پنجاب حکومت سے ملی ان کی سیکورٹی واپس لے لی جائے گی اورآج اس کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
زیڈ زمرے کی سیکورٹی میں کتنے جوان ہوتے ہیں تعینات؟
راگھو چڈھا کوجس زیڈ زمرے کی سیکورٹی ملنے کی بات سامنے آئی ہے، اس میں حکومت کے ذریعہ 22 سیکورٹی اہلکارتعینات کئے جاتے ہیں۔ اس سیکورٹی گھیرے میں عام طورپر 4 سے 6 نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کمانڈو ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی دہلی پولیس، آئی ٹی بی پی یا سی آرپی ایف کے جوان اورمقامی پولیس اہلکار بھی شامل ہوتے ہیں۔ یہ ایک اعلیٰ سطح کا حفاظتی دستہ ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
