HM Amit Shah Punjab visit: وزیر داخلہ امت شاہ کے پنجاب دورے سے سیاسی ہلچل تیز، بی جے پی نے مان حکومت پر اٹھائے سوال
بی جے پی لیڈر ترون چُگ نے الزام لگایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے پنجاب دورے سے بھگونت مان حکومت اور عام آدمی پارٹی کی قیادت میں بے چینی نظر آرہی ہے۔ ان کے مطابق، ریاست میں قانون و انتظام کی صورت حال مسلسل تشویش کا موضوع بنی ہوئی ہے اور حکومت جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہی ہے۔ چُگ نے کہا کہ بی جے پی کا ہدف 31 دسمبر 2029 تک پنجاب کو منشیات، گینگسٹروں اور بھتہ خوری سے پاک بنانا ہے۔
HM Amit Shah Attacks Punjab Government: وزیر داخلہ امت شاہ کا پنجاب حکومت پر حملہ، کہا- نشے کے خلاف آواز دبانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ 20 اکتوبر کو مانسا، سنگرور اور گورداسپور جائیں گے۔ اس دوران وہ ان لوگوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے، جنہوں نے مبینہ طور پر چِٹّا کے کاروبار کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور حالیہ دنوں میں اپنی جان گنوا دی۔ امت شاہ نے کہا کہ ان خاندانوں کے درد کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات
پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان تیز ہوگیا ہے۔ کسان گلزار سنگھ کی موت اور منشیات کے خلاف آواز اٹھانے والے پروندر سنگھ جھوٹا کے قتل کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھگونت مان حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔
LPU Student Protest: ایل پی یو میں طلبہ کا احتجاج بے قابو، پولیس کے ساتھ جھڑپ، فگواڑا-جالندھر ہائی وے جام، کئی گاڑیوں میں لگائی آگ
لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی کرتے ہوئے سڑک بند کی، پولیس کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، کئی طلبہ کے خلاف مقدمات درج۔
Tarun Chugh Wrote A Letter To Amit Shah: ’وقت آ گیا ہے!‘ پنجاب میں دہلی کی مداخلت کیوں ضروری؟ ترون چُگ نے امت شاہ کو لکھا خط
AAP کے دھرنے میں گینگسٹر اور پارٹی میں ’جیل بریک‘ کے مجرم کی موجودگی پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ ترون چُگ نے امت شاہ کو خط لکھ کر پنجاب میں سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔ جانیں، انہوں نے دہلی سے کیا مطالبہ کیا؟
Punjab Sports News: دادا سے لے کر پوتے تک ایک ساتھ میدان میں! ’کھیڈاں وطن پنجاب دیاں‘ کے چوتھے سیزن کی خاص باتیں
پنجاب اسپورٹس نیوز: پنجاب میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے مقصد سے ’کھیڈاں وطن پنجاب دیاں‘ کے چوتھے سیزن کا آغاز ہفتہ کو بٹھنڈہ سے ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ بھگوانت سنگھ مان اس شاندار افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
Abhijeet Deepke Instagram: ’’پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں آئیے…‘‘، انسٹا لائیو پر خوشامد کی امید لگائے بیٹھے تھے ابھیجیت دیپکے، مگر ہوگیا ’موئے موئے‘
ابھیجیت دیپکے انسٹاگرام لائیو کے دوران پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے معائنے کا مطالبہ سن کر غیر آرام دہ ہوگئے۔ ایک صارف کے سوال اور ابھیجیت دیپکے کے جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
PSEB Class 10 Result 2026 Declared: پنجاب بورڈ دسویں جماعت کے نتائج جاری، 94.52 فیصد طلبہ کامیاب، ہرلین شرما بنیں ٹاپر
رپورٹ کے مطابق اس سال پنجاب بورڈ کے دسویں جماعت کے امتحان میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 69 ہزار 505 طلبہ شریک ہوئے، جن میں 1 لاکھ 27 ہزار 753 طالبات اور 1 لاکھ 41 ہزار 746 طلبہ شامل تھے۔ جاری کردہ رزلٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 لاکھ 54 ہزار 744 طلبہ کامیاب قرار پائے۔ ان میں 1 لاکھ 22 ہزار 595 طالبات اور 1 لاکھ 32 ہزار 143 طلبہ شامل ہیں۔
Arvind Kejriwal News: ”بنگال الیکشن ختم ہوتے ہی…” پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے وزیر کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری پر برہم ہوئے اروند کیجریوال
پنجاب میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی مسلسل چھاپہ ماری سے متعلق اروند کیجریوال نے مودی حکومت پربڑا حملہ بولا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایجنسیوں کا استعمال لیڈران کو دبانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔
پنجاب میں وزیر سنجیو اروڑہ کے گھر ای ڈی کی چھاپہ ماری، وزیراعلیٰ بھگونت مان نے بی جے پی پر لگائے بڑے الزام
پنجاب کے کابینی وزیرسنجیو اروڑہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کے چندی گڑھ واقع رہائش گاہ پرچھاپہ ماری۔ وزیراعلیٰ بھگونت مان نے چھاپہ ماری سے متعلق بی جے پی کونشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ای ڈی اور بی جے پی کے درمیان اس غلط اتحاد کو ختم کردے گا۔





