Bharat Express DD Free Dish

CM Bhagwant Mann

اگلے سال اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ سمیت 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ پنجاب میں وزیر اعلیٰ بھگونت مان اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی کے درمیان پگڑی سے متعلق سیاسی بیان بازی تیز ہوگئی ہے، جبکہ کانگریس نے انتخابی ریاستوں میں اپنی نئی میڈیا ٹیموں کو میدان میں اتارنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

پنجاب کے کابینی وزیرسنجیو اروڑہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کے چندی گڑھ واقع رہائش گاہ پرچھاپہ ماری۔ وزیراعلیٰ بھگونت مان نے چھاپہ ماری سے متعلق بی جے پی کونشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ای ڈی اور بی جے پی کے درمیان اس غلط اتحاد کو ختم کردے گا۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے دہلی میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ مگران کے اراکین اسمبلی اورکابینہ کوصدرجمہوریہ سے ملاقات نہیں کرنے دیا گیا۔ انہیں راستے میں ہی روک دیا گیا۔ روکے جانے کے بعد عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے احتجاج شروع کردیا۔

راگھو چڈھا کو حال ہی میں راجیہ سبھا میں پارٹی کے ڈپٹی لیڈرکے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اورایوان میں بولنے سے روک دیا گیا تھا۔ عام آدمی پارٹی نے ان کی جگہ اشوک متل کومقرر کیا ہے۔ آج ہی ای ڈی نے اشوک متل کے جالندھ واقع رہائش گاہ اور نجی یونیورسٹی پر چھاپہ ماری کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بات پروگریسو پنجاب انویسٹرز سمٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت مسلسل پنجاب کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے اور ریاست کے واجب الادا فنڈز روک کر ترقیاتی عمل کو متاثر کر رہی ہے۔ ان کے مطابق کسانوں کے مطالبات کو بھی سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا، جس سے ریاست کے زرعی شعبے میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے اقتدار میں آنے سے قبل پنجاب کے عوام سے بڑے بڑے وعدے کیے تھے۔ ان وعدوں میں 25 لاکھ نوکریاں فراہم کرنا، ریاست کو منشیات سے پاک بنانا اور تمام فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت یعنی ایم ایس پی فراہم کرنا شامل تھا، مگر ان وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

دسمبر 2025 میں التجا مفتی نے بہار کے وزیراعلیٰ نیتیش کمار کے خلاف ‘حجاب’ تنازعہ پر کیس درج کروایا تھا۔ ایک وائرل ویڈیو کے بعد تنازعہ کھڑا ہوا تھا، جس میں بہار کے وزیراعلیٰ کو ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ شکایت میں انہوں نے بہار کے وزیراعلیٰ پر بھارتی خواتین کی عزت کے لیے توہین آمیز اور ناقابل قبول تبصرے کرنے کا الزام لگایا تھا۔

پنجاب میں گینگسٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ ’وار آن گینگسٹر‘ مہم کے تحت 12 ہزار پولیس اہلکار میدان میں اتارے گئے ہیں، بیرونِ ملک بیٹھے گینگسٹرز کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیے جائیں گے اور عوام کے لیے خصوصی ہیلپ لائن بھی شروع کی گئی ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے ہفتہ کے روز نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور پنجاب سے متعلق مختلف زیر التواء مسائل کے جلد اور مقررہ وقت پر حل کے لیے بات چیت کی