Bharat Express DD Free Dish

CM Bhagwant Mann

پنجاب حکومت کی مہم کے تحت مبینہ نشہ اسمگلروں کے گھروں کوگرانے کے فیصلے پرعام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن ہربھجن سنگھ نے اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں کومنہدم کرنا مناسب حل نہیں ہے اوراس سے قانونی عمل کودرکنار کیا جا رہا ہے۔

کسانوں نے وزیر اعلیٰ مان پر الزام لگایا کہ وہ میٹنگ کے درمیان میں ہی چلے گئے اور مبینہ طور پر انہیں دھمکانے کی کوشش کی۔

پنجاب حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنا رہی ہے۔ اس کے پیش نظر بدھ کو پنجاب پولیس کے ڈی جی پی گورو یادو نے بدعنوانی کے الزام میں 52 پولیس افسران اور ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص علاقوں میں رات 8 بجے کے بعد آؤٹ ڈور بار بی کیو پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان اسموگ ڈپلومیسی شروع کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان لیپٹوسپائروسس نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ان کے علاج کے لیے انہیں موہالی کے فورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لیپٹوسپائروسس انفیکشن کی حالت سنگین اور بعض صورتوں میں مہلک بھی ہو سکتی ہے۔

بدھ کو ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے فائر سیفٹی رولز میں ترمیم، فیملی کورٹ آف پنجاب میں تعینات کونسلرز کو 600 روپے یومیہ الاؤنس دینے اور پنجاب کی پہلی اسپورٹس پالیسی کی منظوری دی۔

اس واقعے پر پنجاب میں سیاست بھی شروع ہو گئی ہے۔ بی جے پی لیڈر منجندر سنگھ سرسا نے اس واقعہ کو لے کر پنجاب کی بھگونت مان حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفاکانہ واقعہ امن و امان برقرار رکھنے میں عآپ حکومت کی ایک اور ناکامی کو اجاگر کرتا ہے۔

بھگونت مان نے کہا، "میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ 4 جون کی تیاری کریں، کیونکہ 4 جون کو ملک میں عام آدمی پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بننے والی ہے۔ حکومت میں عام آدمی پارٹی کا حصہ ہوگا۔

موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے کہا ہے کہ ان کے اعتراف کے بعد حکومت کو ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنی چاہیے جن کی وجہ سے سکیورٹی میں کمی کی گئی۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچ زبان پر آ ہی جاتا ہے۔

رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ بدھ کو تہاڑ جیل میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات نہیں کر سکیں گے۔ تہاڑ جیل انتظامیہ نے سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیا ہے۔