Bharat Express

Rahul Gandhi met Ilhan Umar in America: الہان عمر سے امریکہ میں راہل گاندھی نے کی ملاقات، بی جے پی کیوں اٹھا رہی ہے سوال؟

کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو امریکہ میں الہان عمرسے ملاقات کی۔ راہل گاندھی کی اس ملاقات پربی جے پی نے سوال اٹھایا ہے۔

امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے امریکہ میں ملاقات کی ہے۔

امریکہ دورے پرگئے کانگریس کے سینئرلیڈراورلوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے منگل کوامریکی کانگریس کے رکن اوربائیڈن انتظامیہ کے افسران سے ملاقات کی۔ راہل گاندھی کی یہ ملاقات واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی۔ اس دوران امریکی کانگریس کی رکن پارلیمنٹ الہان عمربھی موجود رہیں۔ راہل گاندھی اورالہان عمرکی ملاقات پربی جے پی نے سوال اٹھایا ہے۔ الہان عمر امریکہ کی کافی متحرک اورفعال چہرہ رہی ہیں۔ تاہم وہ مودی حکومت کی کئی پالیسیوں کے خلاف کھل کراپنی رائے رکھ چکی ہیں۔ انہوں نے آرٹیکل 370 کے موضوع پر مودی حکومت کی تنقیدکی تھی۔

بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے کہا ہے کہ سکھ مخالف، ریزرویشن مخالف بیان دینے اورغیرملکی سرزمین پرہندوستانی اداروں پرسوال اٹھانے کے بعد راہل گاندھی اب ایک پارٹی کی مخالفت کرتے ہوئے ہندوستان مخالف عناصرسے مل رہے ہیں۔ ایسا پہلی بارنہیں ہورہا ہے۔ ہزاد پونا والا نے مزید کہا کہ الہان عمرنے عمران خان سے ملاقات کی اورہندوستان میں اسلاموفوبیا پربحث کی، جب ہندوستان نے دفعہ 370 کومنسوخ کردیا توانہوں نے ہندوستان کے خلاف بات کی اورالہان عمرنے ہندوؤں کے خلاف نفرت پھیلائی۔ راہل گاندھی کی ایسی کیا مجبوری ہے، ایسی کون سی اقتدارکی لالچ ہے کہ ایسا ملک مخالف طاقتوں سے مل رہے ہیں۔ آپ کوبتانا چاہئے کہ کیا ایسے لوگوں سے ملنا صحیح ہے۔ راہل گاندھی اس وقت امریکہ کے دورے پرپہنچ گئے۔ ان کا دورہ تین دن کا ہے۔ کانگریس لیڈرنے کہا کہ وہ اس دورے کے دوران بامعنی بات چیت اورعملی بات چیت میں شامل ہونے کے منتظرہیں، جس سے ہندوستان اورامریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈربننے کے بعد راہل گاندھی کا یہ پہلا امریکی دورہ ہے۔

 الہان عمرکے بارے میں جانئے تفصیل

آئیے اب آپ کوبتاتے ہیں کہ الہان عمرکون ہیں؟ امریکی کانگریس کی رکن الہان عمراپنی بے باکی کے لئے جانی جاتی ہیں۔ وہ ہندوستان کے خلاف الہان عمرتجویزلے کرآئی تھیں، پاکستان کے دورے پربھی وہ جاچکی ہیں۔ ان پر اسپانسرڈ دورہ اورہندوستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کا الزام بھی لگا ہے۔  لیکن کبھی کبھی وہ تنازعہ کا شکارہوجاتی ہیں اورہندوستان کے معاملوں سے متعلق بھی بیان دیتی ہیں۔ انہوں نے اپنے بیانوں سے کئی بارنئی دہلی کوناراض کیا ہے۔ ہندوستان اورکناڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی پرعمرالہان نے کہا تھا کہ امریکہ کو سکھ علیحدگی پسند لیڈرہردیپ سنگھ نجّرکے قتل میں ہندوستان کے مبینہ کردارکی کناڈا کی جانچ کی مکمل حمایت کرنی چاہئے۔

صومالیہ نژاد ہیں امریکی رکن پارلیمنٹ الہان عمر

الہان عمر نے جنوری 2019 میں اپناعہدہ سنبھالا۔ ان کی پیدائش صومالیہ میں ہوئی۔ خانہ جنگی کی وجہ سے ان کا خاندان صومالیہ سے امریکہ منتقل ہوگیا۔ ان کے خاندان نے 1990 کی دہائی میں امریکہ منتقل ہونے سے پہلے کینیا کے ایک پناہ گزیں کیمپ میں چارسال گزارے۔ 1997 میں ان کا خاندان منیا پولس، امریکہ میں آباد ہوا۔ الہان ​​عمر مینیسوٹا کے 5ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرتی ہیں۔ الہان عمرامریکی کانگریس میں پہلی صومالی نژاد امریکی اورمینیسوٹا کی نمائندگی کرنے والی پہلی غیرسیاہ فام خاتون ہیں۔ وہ امریکی کانگریس میں شامل پہلی دومسلم خواتین میں سے ایک ہیں۔ وہ امریکہ میں اپنے اسرائیل مخالف رخ کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ الہان عمر ڈیموکریٹک پارٹی کی لیفٹ ونگ کی رکن ہیں۔

بھارت ایکسپریس