Gold-Silver Price: فیڈرل ریزرو کے شرح سود بڑھانے کے بعد سونے میں تیزی، جانیے تازہ قیمتیں
امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کے اضافے کے باوجود سونے کی قیمتوں میں دوبارہ تیزی دیکھی گئی، ایم سی ایکس پر اکتوبر گولڈ فیوچر 1,54,263 روپے فی 10 گرام تک پہنچا
New York schools ban AI: نیویارک کے اسکولوں میں طلبہ کے لیے اے آئی کے استعمال پر پابندی، بچوں کی تعلیم اور ذہنی صحت کے تحفظ کا فیصلہ
نئے ضابطے کے مطابق کم عمر طلبہ کے لیے اسکولوں میں اے آئی کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ تاہم 14 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہائی اسکول طلبہ کو کچھ مخصوص پائلٹ پروگراموں میں اے آئی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
Helicopter crashes while fighting: امریکہ کے یوٹاہ میں جنگل کی آگ بجھاتے ہوئے فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر کریش، 2 افراد لاپتہ
حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی اہلکاروں کو جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا۔ تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں افراد کی موجودہ حالت یا ان کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔فش لیک نیشنل فاریسٹ میں امریکی فاریسٹ سروس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایمرجنسی اہلکار موقع پر کارروائی کر رہے ہیں۔
Shooting in Portland: امریکہ کی ریاست پورٹ لینڈ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، پانچ زخمی
پولیس کو معلوم ہوا کہ مزید چار زخمی افراد نجی گاڑیوں کے ذریعے مختلف مقامی اسپتالوں میں پہنچائے گئے تھے۔ حکام کے مطابق ان میں سے ایک بالغ شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا، جبکہ باقی پانچ زخمیوں کا علاج جاری ہے اور ان کی چوٹیں جان لیوا نہیں ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا اور تاحال کسی مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
امریکہ کے خلاف سخت فیصلے لینے پرکیوں مجبور ہوئے سعودی عرب اور یواے ای، 24 گھنٹے میں 2 بڑے جھٹکوں سے اٹھے کئی سوال
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ کے اتحادی سمجھے جاتے ہیں۔ تاہم اب ان دونوں ممالک نے ایران جنگ میں الجھے ہوئے امریکہ کو دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے امریکی خزانے سے 15 ارب ڈالرنکال لئے ہیں، جس کے امریکی معیشت پرتباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی دونوں نے کھل کرایران پر مزید حملوں کی مخالفت کی ہے۔
Gautam Adani US Case Dismissed: گوتم اڈانی کو ملی کلین چٹ! امریکہ میں زیر التواء تمام فوجداری مقدمات ہمیشہ کے لیے بند
اڈانی گروپ کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ اس معاملے میں شامل تمام فریق بھارتی شہری اور بھارتی کمپنیاں ہیں، جبکہ مبینہ لین دین اور سرگرمیاں بھی مکمل طور پر بھارت میں انجام پائی تھیں۔ وکلاء نے یہ دلیل بھی دی کہ جن بانڈز یا مالیاتی دستاویزات کا حوالہ دیا جا رہا ہے، وہ امریکی اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈ نہیں ہوتے، اس لیے امریکی قوانین کا اطلاق اس معاملے پر نہیں ہوتا۔
Norovirus Outbreak: ہنٹا وائرس کے بعد کیریبین کروز پر نورووائرس کا قہر، 115 افراد بیمار، عالمی صحت اداروں میں تشویش کی لہر
امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے مطابق متاثرہ افراد میں 102 مسافر اور 13 عملے کے ارکان شامل ہیں۔ تمام متاثرین میں قے، دست، معدے میں تکلیف اور کمزوری جیسی علامات پائی گئی ہیں، جو نورووائرس انفیکشن کی عام نشانیاں سمجھی جاتی ہیں۔
Relief News Amid Energy Crisis: توانائی بحران کے درمیان راحت کی خبر، امریکہ نے روسی تیل خریدنے کی 16 مئی تک بڑھائی چھوٹ
عالمی توانائی بحران کے درمیان امریکہ نے بھارت سمیت دیگر ممالک کو روسی تیل خریدنے کی چھوٹ 16 مئی تک بڑھا دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد تیل اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو میں رکھنا ہے۔
US Extends Visa Ban Policy: امریکہ نے ویزا پابندی کی پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے 26 افراد کے ویزا پر لگائی روک
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مغربی خطے میں اپنی ویزا پابندی کی پالیسی کو وسعت دے رہا ہے اور 26 افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
Iran is a Hope for Democratic Order in the Region—Professor Anwar Pasha: امریکہ کی عرب پپٹ ریجن کے خلاف مزاحمت کی امید ہے ایران: پروفیسر انور پاشا
آر جے ڈی کے ترجمان اور جے این یو کے سابق پروفیسر کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک میں جمہوریت کی بہار امریکی مفادات کے لیے خطرہ ہے، عوامی بغاوت ناگزیر





