Bharat Express

At least 15 killed in New Orleans: امریکہ میں نئے سال کا جشن ماتم میں تبدیل،ہجوم پرچڑھا دی گاڑی،15 سے زائد ہلاک،گاڑی سے داعش کا جھنڈا اور ہتھیار برآمد

امریکہ کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے نیو اورلینز میں نئے سال کا جشن منانے والے ہجوم پر گاڑی چٖڑھا دینے اور پھر گولیاں چلانے والے شخص کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے کی ہے اور وہ امریکی شہری ہے۔

امریکی ریاست لوزیانا میں نئے سال کی تقریبات کے دوران ایک ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ واقعہ نیو اورلینز شہر تاریخی مرکز فرانسیسی کوارٹرکی بوربن اسٹریٹ پر پیش آیا ہے، جہاں لوگ نئے سال کی تقریبات منانے کے لیے جمع تھے۔شہر کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ایک اوپن ایئر کنسرٹ اور نئے سال کے ’کاؤنٹ ڈائون‘ میں شرکت کے لیے ہزاروں لوگ جمع تھے، ریستورانوں نے خصوصی آفرز اور پرفارمنس کا اہتمام کر رکھا تھا، شہر کی ہم جنس پرست کمیونٹی کے مرکز بوربن اسٹریٹ پر رقص اور ڈریگ کیبری پر مبنی ایل جی بی ٹی کیو پارٹیاں منعقد ہو رہی تھیں۔

امریکہ کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے نیو اورلینز میں نئے سال کا جشن منانے والے ہجوم پر گاڑی چٖڑھا دینے اور پھر گولیاں چلانے والے شخص کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے کی ہے اور وہ امریکی شہری ہے۔فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے ایک بیان میں کہا کہ 42 سالہ جبار کا تعلق ریاست ٹیکساس سے اور وہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔تحقیقاتی ادارے نے بتایا کہ حملہ آور کی گاڑی سے دہشت گرد تنظیم داعش کا جھنڈا ملا ہے اور ادارہ اس شخص کے اس تنظیم کے ساتھ ممکنہ تعلقات کا تعین کر رہا ہے۔تفتیش کاروں کو مشتبہ شخص کی گاڑی میں ہتھیار اور ایک دھماکہ خیز ڈیوائس بھی ملی۔اس کے علاوہ شہر کے فرینچ کوارٹر کے نام کے جائے وقوعہ پر بھی دھماکہ خیز ڈیوائسز بھی ملی ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایف بی آئی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کرائے پر لی گئی تھی۔حملہ آور امریکی فوج میں کئی سال تک خدمات سرانجام دے چکا ہے، تاہم اب وہ فوج میں نہیں تھا۔امریکہ کے ایوان نمائندگان کے رکن ٹرائے کارٹر نے نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو سکتی ہے۔تاہم، قانون نافذ کرنے والے حکام نے اس کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔پولیس چیف این کرک پیٹرک نے بدھ کو ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں کہا،’’یہ شخص زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کچلنے کی کوشش کر رہا تھا۔واقعہ صبح 3:15 بجے کینال اور بوربن اسٹریٹس کے چوراہے کے قریب پیش آیا، جو کہ شہر کے فرینچ کوارٹر میں ایک تاریخی سیاحتی مقام ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read