Bharat Express DD Free Dish

Terror Attack

بی جے پی کے ایک اور رکن اسمبلی سنیل بھاردواج نے کہا کہ 2014 کے بعد جموں و کشمیر کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ ریاست کی شناخت دہشت گردی نہیں بلکہ سیاحت اور ترقی سے ہو۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سرحد پار سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں اب بھی ٹارگٹ کلنگ، سکیورٹی فورسز پر حملوں اور سیاحوں کو نشانہ بنا کر وادی کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں،

حکام نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب وادیٔ کشمیر میں حالیہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں میں مزید تیزی لا دی ہے۔

پاکستان میں ایک بڑے خودکش حملے میں کم از کم 12 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ ’’واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنائیں۔ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور امن بحال کرنے کے لیے نئی اور سنجیدہ سفارتی کوششوں کی فوری ضرورت ہے۔

دہلی کے لال قلعہ کے قریب 10 نومبر کو ہونے والے تباہ کن خودکش کار بم دھماکے کی تحقیقات میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بڑی پیش رفت کرتے ہوئے گرفتار ملزمین میں سے ایک ڈاکٹر شاہین سعید کو اہم پوچھ گچھ کے لیے ہریانہ کے فرید آباد منتقل کر دیا ہے۔

افسران کے مطابق، ان افراد کو ایک خصوصی ٹیم نے خفیہ آپریشن کے دوران شہر کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد انہیں مزید تفتیش کے لیے دہلی بھیجا جا رہا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ دہلی بم دھماکوں کے قصورواروں کو سخت ترین سزا دی جائے گی تاکہ کوئی بھی اسے دہرانے کی ہمت نہ کرے۔ وزیر داخلہ آن لائن میڈیم کے ذریعے سے گجرات کے ایک اسکول کی افتتاحی تقریب کو خطاب کر رہے تھے۔

مرکز کی مودی حکومت نے دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے قریب پیش آئے کار دھماکے کو باقاعدہ طور پر دہشت گردانہ واردات قرار دے دیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کو منعقدہ کابینہ اجلاس میں اس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور جاں بحق افراد کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ حکومت نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تفتیشی ایجنسیوں کو جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

جموں و کشمیر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا ہے۔ یہ نیٹ ورک کالعدم تنظیموں جیشِ محمد اور انصار غزوۃ الہند سے منسلک بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران سات مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور تقریباً 2,900 کلو دھماکہ خیز مواد، بھاری تعداد میں اسلحہ اور حساس اشیاء برآمد کیں۔

پاکستان میں ایک خودکش حملہ ہوا ہے۔ اس باراسکول بس کونشانہ بنایا گیا ہے، جس میں چاربچوں کی موت ہوگئی ہے۔