امریکہ میں نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ دور ڈونالڈ ٹرمپ کی مدت صدارت کا ہے۔ واشنگٹن کے کیپٹل ہل میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں امریکہ کے 47ویں صدر کے بطور ڈونالڈ ٹرمپ نے حلف اٹھایا اور امریکہ عوام کو اس بات کا بھروسہ دلایا کہ امریکہ اپنے وقار کو پھر سے بحال کرے گا اور امریکہ فرسٹ کی پالیسی کو پھر سے ترجیح دی جائے گی۔ صدر کے بطور حلف برداری پر ڈونالڈ ٹرمپ کو عالمی رہنماوں کی جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے پہل کی ہے۔
پی ایم مودی نے ڈونالڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ساتھ ملک کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پی ایم مودی نے اپنے ایکس اکاونٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ‘میرے پیارے دوست صدر ٹرمپ کو ریاستہائے متحدہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے آپ کے تاریخی حلف برداری پر مبارکباد! میں ایک بار پھر ایک ساتھ مل کر کام کرنے، دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچانے، اور دنیا کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کا منتظر ہوں۔ کامیاب مدت کے لیے نیک خواہشات۔
Congratulations my dear friend President @realDonaldTrump on your historic inauguration as the 47th President of the United States! I look forward to working closely together once again, to benefit both our countries, and to shape a better future for the world. Best wishes for a…
— Narendra Modi (@narendramodi) January 20, 2025
واضح رہے کہ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں ہندوستان کی طرف سے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر تقریب ہا ل میں موجود تھے۔وہیں انڈور تقریب ہونے کی وجہ سے عوامی ہجوم کو براہ راست اس تقریب میں شرکت کرنے یا اس کو دیکھنے کو موقع نہیں ملا۔ البتہ تقریب میں چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی اور امریکہ میں ٹرمپ اور ان کے نائب جے ڈی وینس کی حلف برداری کی تقریب مکمل ہوئی ۔
بھارت ایکسپریس۔