Bharat Express

Trump declares double emergency: ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی ڈبل ایمرجنسی کا کردیا اعلان،ختم کریں گے تارکین وطن اور انرجی کا بحران

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کے پہلے منٹوں میں  ایک دوسری ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ قیمتوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے “قومی توانائی  ایمرجنسی” کا اعلان کر رہے ہیں، جو ان کی مہم کے اہم وعدوں میں سے ایک ہے۔

امریکہ کے 47ویں صدر کےطور پر حلف اٹھانے کے ساتھ ہی اپنے پہلے افتتاحی خطاب میں کئی اہم فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔ سب سے بڑا فیصلہ تارکین وطن کے حوالے سے کیا ہے۔ٹرمپ نے اس پر قابو پانے کیلئے جنوبی امریکہ کی سرحد پرایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔جنوبی سرحد سے امریکہ میں تارکین وطن کی آمد کاآسان راستہ ماناجاتا ہے اور ٹرمپ اپنے انتخابی مہم کے دوران اس مسئلے کو بہت زور وشور سے اٹھارہے تھے۔ اس دوران انہوں نے بحران کو ختم کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ اور آج جب صدارتی حلف اٹھانے کے بعد پہلا خطاب کیا تو اس میں پہلا وعدہ اسی تارکین وطن کو امریکہ سے باہر کرنے اور راستے کو روکنے کیلئے سرحد پر اونچی دیوار بنانے کا اعلان تھا۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج، میں تاریخی ایگزیکٹو آرڈرز کی ایک سیریز پر دستخط کروں گا۔ ان اقدامات سے ہم امریکہ کی مکمل بحالی اورکامن سینس کے انقلاب کا آغاز کریں گے۔ ٹرمپ نے امریکی جنوبی سرحد پر قومی ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کے اپنے ارادے کا بھی خاکہ پیش کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ میرے آج کے اقدامات سے، ہم گرین نیو ڈیل کو ختم کر دیں گے اور ہم الیکٹرک گاڑیوں کے مینڈیٹ کو منسوخ کر دیں گے، اپنی آٹو انڈسٹری کو بچائیں گے اور اپنے عظیم امریکی آٹو ورکرز کے ساتھ اپنے عہد کو برقرار رکھیں گے۔دوسرے الفاظ میں، آپ اپنی پسند کی کار خرید سکیں گے۔ ہم امریکہ میں دوبارہ اس شرح سے آٹوموبائل بنائیں گے جس کا چند سال پہلے کوئی خواب بھی نہیں دیکھ سکتا تھا۔

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کے پہلے منٹوں میں  ایک دوسری ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ قیمتوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے “قومی توانائی  ایمرجنسی” کا اعلان کر رہے ہیں، جو ان کی مہم کے اہم وعدوں میں سے ایک ہے۔ ٹرمپ نے تقریر میں دعویٰ کیا کہ “مہنگائی کا بحران بڑے پیمانے پر اخراجات اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔نئے صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی کابینہ کو اشیا کی قیمت کو کم کرنے کے لیے “ان کے اختیار میں وسیع اختیارات” استعمال کرنے کی ہدایت کرنے جا رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read