Bharat Express DD Free Dish

Elon Musk

گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی صنعت کار مکیش امبانی کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر طنزیہ انداز میں انہیں ’’محترم وزیر اعظم امبانی‘‘ کہہ کر مخاطب کیا اور الزام لگایا کہ وہ اجارہ داری برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور اسٹارلنک کو مسابقت کی اجازت نہیں دینا چاہتے۔

آئی ٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت تجارتی یا سوشل میڈیا کے دباؤ میں آکر قومی سلامتی کی پالیسی سے سمجھوتہ نہیں کرے گا

ایران نے اسٹارلنک کے استعمال اور اس کے آلات کی خرید و فروخت پر سخت پابندیوں کا انتباہ دیا، قومی سلامتی اور جاسوسی سے متعلق الزامات ثابت ہونے پر سخت سزا کا امکان

راہل گاندھی نے ایلون مسک کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا، ’’ایلون، بھارت میں آپ کا خیر مقدم ہے۔ دوسرے شخص سے ملیں گے تو مزید جانکاری ملے گی۔‘‘ راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں کسی کا نام نہیں لیا۔ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک بھارت میں اپنی خدمات شروع کرنے کے لیے لائسنس اور ضروری منظوریوں کے عمل سے گزر رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ملاقات میں میٹا کے مارک زکربرگ، گوگل کے سندر پچائی اور ایلون مسک کے علاوہ اے آئی اور ٹیکنالوجی شعبے کی دیگر بڑی شخصیات بھی موجود تھیں۔ اجلاس میں اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی، اس کے استعمال اور حفاظتی اقدامات پر بھی بات ہوئی۔

اسٹار لنک نیٹ ورک کو تیزی سے پھیلانے کے لیے اسپیس ایکس کی مسلسل سیٹلائٹ لانچنگ، دوبارہ استعمال ہونے والے فالکن 9 راکٹ اور ایک مشن میں کئی سیٹلائٹ بھیجنے کی صلاحیت بنی بڑی وجہ

ایلن مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر ایکس منی کے نام سے نئی ڈیجیٹل ادائیگی اور بینکنگ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

ایشیا کی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر چین کے ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت اوژانگ یمنگ ہیں، جو بائٹ ڈانس کے سابق سی ای او رہ چکے ہیں۔ ان کی دولت 68.7 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ چوتھے نمبر پر ژونگ شانشان ہیں

ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی فوجی کارروائی کے بعد ٹرمپ اور مودی کے درمیان یہ پہلی بات چیت تھی۔ وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو میں دونوں لیڈران نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور امن برقرار رکھنے پر زور دیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس سمندری راستے کا کھلا، محفوظ اور روانی میں رہنا پوری دنیا کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے پر امن اور استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں کے لیے رابطے میں رہنے پر متفق ہوئے ہیں۔