الیکشن کمیشن نے ان دعووں کو خارج کر دیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو ہیک کیا جا سکتا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ممکن نہیں ہے، پچھلے سال لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک اور دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کی حفاظت پر سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ای وی ایم کو ہیک کیا جا سکتا ہے۔ایلن مسک نے گزشتہ سال 15 جون 2024 کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ای وی ایم کے استعمال کو ختم کر دینا چاہیے۔ اسے کسی بھی انسانی یا مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے ذریعے ہیک کیا جا سکتا ہے۔
We should eliminate electronic voting machines. The risk of being hacked by humans or AI, while small, is still too high. https://t.co/PHzJsoXpLh
— Elon Musk (@elonmusk) June 15, 2024
اب اس سلسلے میں راجیو کمار نے منگل کو دہلی اسمبلی انتخابات کے اعلان کے لیے بلائی گئی پریس کانفرنس میں ایک جوابی بیان دیاہے تاہم چیف الیکشن کمشنر نے کسی کا نام نہیں لیا۔ لیکن انہوں نے صرف اشاروں سے جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹیکنولوجسٹ ہے جو ای وی ایم پر سوال اٹھا رہا ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ جو کہہ رہے ہیں وہ امریکہ میں بھی ہو سکتا ہے جہاں مختلف الیکٹرانک طریقوں سے ووٹنگ کی جا تی ہے۔ وہاں کی مشینیں انٹرنیٹ سے جڑی رہتی ہیں۔ لیکن ہندوستان میں ایسا ممکن نہیں ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہندوستان کی ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جا سکتی، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کئی بار کہا ہے کہ اسے ہیک نہیں کیا جا سکتا۔ یہ الزام بے بنیاد ہے۔
بھارت ایکسپریس۔