Bharat Express

EVM

سپریم کورٹ میں وی وی پی اے ٹی سے جاری کردہ سلپس کے 100 فیصد میچنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے۔

ماروتی نے دعویٰ کیا تھا کہ ای وی ایم میں چپ لگا کر کسی خاص امیدوار کے ووٹوں کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔ پولس پوچھ تاچھ کے دوران ماروتی نے بتایا کہ وہ اس وقت قرض میں ڈوبا ہوا ہے۔ جس کے لیے اس نے یہ حربہ استعمال کیا ہے۔ حالانکہ وہ ای وی  ایم کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق موجودہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 66.14 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے اور دوسرے مرحلے میں 66.71 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

کیرالہ میں زبردست سیاسی سرگرمیوں کے باوجود گزشتہ رات 8 بجے کے اعداد و شمار کے مطابق ووٹنگ کا فیصد صرف 70.22 رہا، جو کیرالہ میں 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے بہت کم ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ انڈی اتحاد کے ہر لیڈر نے ای وی ایم کو لے کر عوام کے ذہنوں میں شکوک پیدا کرنے کا گناہ کیا ہے، لیکن آج ملک کی جمہوریت اور بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کی مضبوطی کو دیکھیں، آج سپریم کورٹ نے بیلٹ بکس لوٹنے کی نیت  والے لوگوں کو سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے زبردست جھٹکا دیا ہے۔

درخواست میں ان علاقوں میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا گیا ہے جہاں نوٹا پر زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ یہ عرضی شیوکھیڑا نے دائر کی تھی۔

سماج وادی پارٹی نے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کسی قسم کی پریشانی یا بے ضابطگی کی صورت میں اپنے کارکنوں اور لیڈروں کے لیے خصوصی نمبر بھی جاری کیے ہیں۔

VVPAT ایک آزاد ووٹ کی تصدیق کا نظام ہے۔ اس کے ذریعے ووٹر جان سکتے ہیں کہ آیا ان کا ووٹ اسی شخص کو گیا ہے جس کو انہوں نے ووٹ دیا ہے یا نہیں۔

جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دتہ کی بنچ نے کہا، "ہم انتخابات کو کنٹرول نہیں کر سکتے، ہم کسی اور آئینی اتھارٹی کے کام کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔ ایلکشن کمیشن آف انڈیا نے شکوک و شبہات کو دور کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اس معاملے میں 18 اپریل کو سماعت مکمل کی تھی، لیکن ججوں نے کچھ اور پہلوؤں پر وضاحت کی ضرورت محسوس کی۔ عرضیوں میں تمام VVPAT سلپس کو شمار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔