
پنجاب کنگس نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو ہرا دیا۔
Royal Challengers Bengaluru vs Punjab Kings: آئی پی ایل کے یوم پیدائش کے موقع پررائل چیلنجرس بنگلوروکوہارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پنجاب کنگس نے بارش سے متاثرہ 14 اوورکے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلوروکو5 وکٹ سے شکست دی۔ ایک بارپھرآرسی بی گھرمیں ہی ہارگئی ہے۔ آرسی بی نے پہلے کھیلنے کے بعد 95 رن بنائے تھے۔ جواب میں پنجاب کنگس نے 12.1 اوورمیں ہدف کا تعاقب کرلیا۔ پنجاب کے لئے پہلے گیند بازوں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا اورپھربلے بازی میں نیہال وڈھیرا نے 19 گیندوں میں ناٹ آٹ 33 رنوں کی اہم اننگ کھیلی۔ اس جیت کے ساتھ پنجاب کنگس اب پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبرپرپہنچ گئی ہے۔
14 اووروں میں 96 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری پنجاب کنگس کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ تیسرے اوورمیں 22 رنوں کے اسکورپرپہلا وکٹ گرا اورپھرمستقل وکٹ گرتے رہے۔ پربھ سمرن سنگھ 9 گیندوں میں 13 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ پھرپریانش آریہ 11 گیندوں میں 16 رن بناکرپویلین لوٹے۔ کپتان شرے یس ایئربھی 10 گیندوں میں 7 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ پھرجوش انگلس 14 رن بناکرپویلین لوٹے۔ 8 اووروں میں 53 رنوں پر4 وکٹ گرے تو ایسا لگا کہ آرسی بی میچ پلٹ دے گی، لیکن نیہال وڈھیرا نے کاونٹراٹیک کیا اورمیچ پنجاب کنگس کی طرف پلٹ دیا۔ نیہال وڈھیرا نے 19 گیندوں میں ناٹ آوٹ 33 رن بنائے۔ ان کے بلے سے تین چوکے اورتین چھکے نکلے۔
آرسی بی کی شروعات رہی بے حد خراب
اس سے پہلے بارش سے متاثرہ 14 اوورکے میچ میں ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرنے اتری آرسی بی کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ فل سالٹ پہلے ہی اوور میں چار رن بناکرپویلین لوٹ گئے۔ انہیں ارش دیپ سنگھ نے آوٹ کیا۔ پھر ارش دیپ سنگھ نے وراٹ کوہلی کو بھی آوٹ کردیا۔ وہ صرف ایک رن ہی بناسکے۔ دونوں سلامی بلے بازوں کے آوٹ ہونے کے بعد سبھی کو رجت پاٹیدار سے امیدیں تھیں۔ انہوں نے آتے ہی ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ تاہم دوسرے اینڈ پر مسلسل وکٹ گرتے رہے۔ پہلے لیام لیونگسٹون 23 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ پھر جتیش شرما صرف دو رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ آرسی نے وقفے وقفے سے وکٹ گنوائے۔
ٹم ڈیوڈ نے لگائی نصف سنچری
رجت پاٹیدار 18 گیندوں میں 23 رن بناکر پویلین لوٹے۔ امپیکٹ پلیئرکے طورپر منوج بھانڈگے آئے، لیکن وہ بھی کچھ نہیں کرسکے اور ایک رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ ٹم ڈیوڈ نے کچھ بڑے شاٹس کھیلے اورآئی پی ایل کی اپنی پہلی نصف سنچری لگائی۔ انہوں نے آخری اوورمیں مسلسل تین چھکے لگائے۔ ٹم ڈیوڈ 26 گیندوں میں 50 رنوں پرناٹ آوٹ لوٹے۔ ان کے بلے سے 5 چوکے اورتین چھکے نکلے۔ پنجاب کنگس کے لئے ارش دیپ سنگھ، ہرپریت براڑ، یجویندرچہل اور مورکو یانسین نے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔