امریکی شہر لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹیسلا سائبر ٹرک میں دھماکا ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی ممکنہ دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سائبر ٹرک کے اندر سے ایک شخص کی جلی ہوئی لاش نکالی گئی ہے تاہم یہ پتا نہیں چل سکا کہ وہ مرد ہے یا کوئی عورت ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق دھماکے میں 7 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ سائبر ٹرک کار رینٹل کمپنی سے کرائے پر لیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق سائبر ٹرک ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے شیشے کے دروازے کے سامنے پہنچا اور کھڑا ہوگیا اور پھر اچانک سے دھماکا ہوا اور ٹرک میں آگ لگ گئی۔
The evil knuckleheads picked the wrong vehicle for a terrorist attack. Cybertruck actually contained the explosion and directed the blast upwards.
Not even the glass doors of the lobby were broken. https://t.co/9vj1JdcRZV
— Elon Musk (@elonmusk) January 2, 2025
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ میں ہلاک ہونے والا شخص سائبر ٹرک میں موجود تھا جبکہ 7 دیگر افراد کو ہلکی چوٹیں آئیں۔واقعہ کے بعد ٹیسلا کےمالک ایلون مسک نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ’ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا، آتشبازی یا بم کی وجہ سے دھماکا ہوا، جو کرائے کے سائبر ٹرک کے پچھلے حصے میں رکھا گیا تھا۔اس سے قبل انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’گاڑی سے اس کا براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ’ٹیسلا کی پوری سینیئر ٹیم‘ اس دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہے، ہم نے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔ایلون مسک نے کہا کہ سائبر ٹرک میں دھماکا ممکنہ طور پر دہشت گردی ہے، سینیئر ٹیم معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
🚨BREAKING: The Cybertruck explosion outside of Trump Tower (Trump International Hotel) in Las Vegas is now being investigated as a possible act of terror per ABC.#Terroristattack
A driver is deceased and multiple people are injured.pic.twitter.com/5Ms1I5SbzY
— AJ Huber (@Huberton) January 1, 2025
دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ممکنہ دہشت گرد حملے کے طور پر تحقیقات جاری ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن کو دھماکے کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور انہوں نے ہر قسم کی امداد کی پیشکش کی ہے۔ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹین لیس سٹیل کا ٹرک ہوٹل کے داخلی دروازے پر کھڑا تھا، جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے بعد چھوٹے دھماکے ہوئے، جو آتش بازی کی طرح دکھائی دے رہے تھے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ حکام اس دھماکے اور بدھ کے روز نیو اورلینز میں ایک حملے کے درمیان ممکنہ تعلق کی تحقیقات کر رہے ہیں، جس میں ایک ٹرک ہجوم سے ٹکرا گیا تھا، جس میں کم از کم 15 اموات اور درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔