Bharat Express

India vs England: ٹیم انڈیا انگلینڈ کے خلاف ایک نئے روپ میں نظر آئے گی، بی سی سی آئی نے نئی جرسی کردی لانچ

تمام کھلاڑی نئی جرسی پہن کر پرجوش نظر آرہے ہیں، جس میں جرسی کے کندھوں پر ترنگے کا نشان ہے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے آج  ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ہندوستان اور انگلینڈ کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں آج ناگپور میں مقابلہ ہوگا۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)نےانگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے قبل بدھ کو ہندوستان کی نئی ون ڈے جرسی پیش کردی ہے۔ بی سی سی آئی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس  پر 50 اوور کے نئے فارمٹ کی جرسی پہنے ہوئے  کرکٹرز کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ نئی جرسی میں پوز دیتے ہوئے کھلاڑی وراٹ کوہلی، شبھمن، گل، شریس ایئر، یشسوی جیسوال، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل، ہرشیت رانا، واشنگٹن سندر، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ اور ورون چکرورتی ہیں۔

تمام کھلاڑی نئی جرسی پہن کر پرجوش نظر آرہے ہیں، جس میں جرسی کے کندھوں پر ترنگے کا نشان ہے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے آج  ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔  ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ اتوار کو کٹک کے بارابتی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔  احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم 12 فروری کو 50 اووروں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کی میزبانی کرے گا۔

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستان کا  نیا اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، شریس ائیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ریشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا،  رویندر جڈیجہ، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل ، کلدییپ یادو، ہرشیت رانا ،محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read