اکھلیش یادو نے دہلی کے کراری میں اروند کیجریوال کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے امیدوار کے لئے ووٹ مانگا۔
Delhi Assembly Election 2025: دہلی میں اسمبلی الیکشن سے متعلق تشہیری مہم تیزی سے جاری ہے۔ اسی ضمن میں یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اورسماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو بھی جمعرات (30 جنوری) کوعام آدمی پارٹی کی حمایت میں انتخابی تشہیر کے لئے اترے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اوردہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کراڑی اسمبلی حلقہ میں روڈ شو کیا۔
اکھلیش یادو نے کراڑی اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار انل جھا کی حمایت میں روڈ شوکرتے ہوئے انہیں جیت دلانے کی اپیل کی۔ اس دوران بڑی تعداد میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان اورحامی موجود رہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ اس الیکشن میں بی جے پی کی بے ایمانی کا صفایا ہوگا۔
जिस तरह का जनसमर्थन मैं देख रहा हूँ, उससे साफ़ है कि एक बार फिर दिल्ली की जनता अरविंद केजरीवाल जी को ऐतिहासिक बहुमत देने जा रही है।
हो सकता है कि इस बार दिल्ली की जनता AAP को 70 की 70 Seats जिता दे🔥💯
– @yadavakhilesh pic.twitter.com/HgLx5ijq70
— Aam Aadmi Party Delhi (@AAPDelhi) January 30, 2025
بی جے پی کی بے ایمانی کا صفایا کیجئے: اکھلیش یادو
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادونے کہا کہ میں اروند کیجریوال کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے اتنے لوگوں سے ملنے کا موقع دیا۔ اس بار عام آدمی پارٹی نے ارادہ کیا ہے کہ بی جے پی کو پٹخنی دینے جا رہے ہیں۔ یہ جھاڑو بی جے پی کی بے ایمانی کا صفایا کرنے جا رہا ہے۔ میں یہاں موجود عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ سبھی مل کر بی جے پی کا صفایا کیجئے۔ جھاڑو کے حق میں ووٹ کیجئے۔
आज @yadavakhilesh जी ने हमारे समर्थन में प्रचार किया, इसके लिए मैं उनका धन्यवाद करता हूँ।
दिल्ली में आम आदमी पार्टी को ज़बरदस्त समर्थन मिल रहा है। BJP के पास बताने के लिए एक काम नहीं है, ये लोग केवल मुझे गालियाँ दे रहे हैं।
हम दिल्लीवालों को फ़्री बिजली, पानी, शिक्षा,… pic.twitter.com/HlePoX6POj
— Aam Aadmi Party Delhi (@AAPDelhi) January 30, 2025
کانگریس کا نام لئے بغیر کہی یہ بڑی بات
کانگریس کا نام لئے بغیراکھلیش یادو نے کہا کہ ایک بھی ووٹ خراب نہیں ہونا چاہئے۔ بی جے پی کو ہرانے کے لئے ایک ایک ووٹ عام آدمی پارٹی کے انتخابی نشان پر پڑنا چاہئے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کا ووٹ خراب نہیں ہونا چاہئے۔ ان کا کام اورترقی ہی علامت ہے، جس طریقے سے تعلیم اورصحت کوبہتربنانے، بجلی پانی کی سہولت کا انہوں نے انتظام کیا ہے۔ یہ نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا میں مثال بنا ہے۔ لوگ اس ماڈل کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں اور اپنے یہاں نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تو سننے میں آیا ہے کہ بی جے پی کے لوگ بھی کہہ رہے ہیں کہ جو اروند کیجریوال کی اسکیمیں ہیں، اسے ہم بند نہیں کریں گے۔ تو سوچئے یہ اسکیموں سے گھبرا گئے ہیں۔ اس لئے کوئی بھی ووٹ خراب نہ ہو۔ سب کا سب ووٹ جھاڑو کے حق میں دے کرعام آدمی پارٹی کو جیت دلانے کا کام کرنا چاہئے۔ انل جھا آپ کے ہر سکھ دُکھ میں کھڑے رہیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔