Bharat Express

Arvind Kejriwal

کیجریوال کو سی بی آئی نے 26 جون کو تہاڑ جیل سے گرفتار کیا تھا، جہاں وہ ای ڈی کے ایک معاملے میں عدالتی حراست میں تھے۔ ای ڈی نے انہیں 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عدالتی حراست 8 اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس درمیان انڈیا الائنس نے کیجریوال کی خراب صحت سے متعلق احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، بی آر ایس لیڈر کی کویتا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔

اروند کیجریوال کی انسولین کی خوراک اور بلڈ شوگر کی نگرانی میں کچھ حقائق سامنے آئے ہیں، جن کا تذکرہ تہاڑ جیل سے دہلی ایل جی کو بھیجی گئی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

تہاڑ جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ایل جی کے پرنسپل سکریٹری نے لکھا ہے کہ یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ سی ایم اروند کیجریوال جان بوجھ کر کم کیلوریز کھا رہے ہیں۔ اس کی بہت سی مثالیں ہیں۔

دہلی ہائی کورٹ نے چیف منسٹر اروند کیجریوال سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دو اضافی ملاقاتوں کی اجازت مانگی تھی، اروند کیجریوال کو ہفتے میں دو بار اپنے وکلاء سے ملنے کی اجازت ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال شراب پالیسی معاملے میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ کیجریوال نے ضمانت کے علاوہ اپنی گرفتاری کو بھی دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ پیرکے روز ہائی کورٹ میں سی بی آئی سے متعلق اینٹی کرپشن ایکٹ کیس کی سماعت ہوئی۔

سنگھوی نے کہا، جب کیجریوال کو ضمانت ملنے والی تھی، انہیں سی بی آئی نے گرفتار کر لیا۔ جبکہ سی بی آئی نے انہیں 2 سال تک گرفتار نہیں کیا۔

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے یوپی بی جے پی میں جاری سیاسی رسہ کشی کے تعلق سے اظہار خیال کرتے  ہوئے کہا کہ ' دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا تھا، 'یوگی جی کو دو ماہ میں ہٹا دیا جائے گا۔

دہلی جیل رولز 2018 کے رول 585 کے تحت قوانین سب کے لیے یکساں ہیں اور کسی بھی قیدی کو خصوصی ریات فراہم کرنا ایک غلط مثال قائم کرے گا اور ایسا کرنا دہلی جیل کے قوانین 2018 کی خلاف ورزی ہوگی۔