
نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے پنجاب میں بڑا داؤ چلا ہے۔ لدھیانہ ویسٹ اسمبلی سیٹ پرہونے جا رہے ضمنی الیکشن میں پارٹی نے اپنے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجیو اروڑہ کوٹکٹ دیا ہے۔ قیاس آرائیاں یہ بھی ہیں کہ اروند کیجریوال پنجاب سے راجیہ سبھا جاسکتے ہیں۔ حالانکہ پارٹی ذرائع نے اس طرح کی قیاس آرائیوں کو غلط بتایا ہے۔
سنجیو اروڑہ سال 2022 میں راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ بنے تھے۔ ابھی ان کی تقریباً تین سال کی مدت باقی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لدھیانہ مغرب سے رکن اسمبلی گرپریت گوگی بسّی جنوری 2025 میں دنیا سے رحلت کرگئے تھے۔ حالانکہ ابھی تک الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان نہیں کیا ہے۔ تاہم پہلے ہی عام آدمی پارٹی نے اپنے امیدوارکا اعلان کردیا ہے۔ سیاسی گلیاروں میں عام آدمی پارٹی کے اس اعلان کے کئی مطلب نکالے جا رہے ہیں۔
عام آدمی پارٹی نے اپوزیشن پرتوجہ بھٹکانے کا لگایا الزام
عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینراروند کیجریوال کوپنجاب سے راجیہ سبھا بھیجے جانے کی قیاس آرائیوں پرپنجاب کے وزیرخزانہ ہرپال چیما نے کہا کہ پارٹی کی سطح پرابھی تک اس طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ اپوزیشن توجہ بھٹکانے کے لئے اس طرح کے موضوع اٹھا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر اسمبلی کے اندرکوئی موضوع اٹھا نہیں سکتے، نہ ہی کچھ بول سکتے ہیں، اس لئے اس طرح کے موضوع پرگمراہ کرنے کے لئے اٹھا رہے ہیں۔
کون ہیں سنجیو اروڑہ؟
سنجیواروڑہ کا ایکسپورٹ انڈسٹری میں پرائمری بزنس ہے۔ وہ گزشتہ تین دہائیوں سے رتیش انڈسٹریزلمیٹیڈ کمپنی چلا رہے ہیں۔ ان کی کمپنی یوایس اے کوایکسپورٹ (برآمد) کرتی ہے اوراس کا دفترورجینیا میں ہے۔ سنجیو اروڑہ نے چندی گڑھ روڈ پرہیمپٹن بزنس پارک اورہیمپٹن ہومزبھی تیارکئے ہیں، جو 70 صنعتوں کے لیے مرکزکے طورپرکام کرتے ہیں۔ سال 2018 میں انہوں نے فیمیلا فیشن لمیٹیڈ کمپنی لانچ کی اورخواتین کے کپڑوں کے برانڈ فیمیلا کا قیام کیا۔ اس کے بعد سال 2019 میں انہوں نے میٹل بزنس میں بھی قدم رکھا، جس کی میک ان انڈیا منصوبہ کے تحت سجوکی موٹرس کے ساتھ پارٹنرشپ ہے۔ پنجاب سے رکن کے طورپرراجیہ سبھا میں ان کی مدت 10 اپریل 2022 سے شروع ہوئی تھی۔ سنجیواروڑہ کی مدت 2028 تک ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔