Bharat Express-->
Bharat Express

Saharanpur News: دارالعلوم دیوبند نے خواتین اور بچوں کی انٹری پر لگائی پابندی، جانئے کیا ہے وجہ

کچھ دن پہلے دارالعلوم دیوبند نے طلباء کے لیے ایک نیا گائیڈ لائن جاری کیا تھا، جس میں اسمارٹ فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی گئی تھی۔ اس فیصلے پر بات کرتے ہوئے معروف دیوبندی عالم مولانا قاری اسحاق گورا نے کہا تھا کہ اسمارٹ فونز پر پابندی کا مقصد طلبہ کو کتابوں سے جوڑنا اور انہیں بیرونی خلفشار سے بچانا ہے۔

دارالعلوم دیوبند میں خواتین اور بچوں کی انٹری پر پابندی

 سہارنپور: اترپردیش کے سہارنپور میں واقع دارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ نے طلبہ کے داخلے اور امتحانات کے پیش نظر ایک بار پھر دارالعلوم میں خواتین اور بچوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ دارالعلوم انتظامیہ نے سبھی وزٹروں سے چھوٹے بچوں اور خواتین کو ساتھ نہ لانے کی اپیل کی ہے۔ اس حوالے سے ایک نوٹس بھی دارالعلوم کیمپس کے باہر چسپاں کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے یہ فیصلہ دارالعلوم دیوبند میں طلبہ کے داخلہ اور امتحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا ہے۔ طلبہ کی بڑی تعداد دارالعلوم میں داخلہ لینے اور امتحانات میں شرکت کے لیے آرہی ہے جس کی وجہ سے کیمپس میں کافی بھیڑ ہے۔ بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور طلبہ کی سہولت کے لیے دارالعلوم نے چھوٹے بچوں اور خواتین کے داخلے پر پابندی لگائی ہے۔

نوٹس میں لکھا گیا ہے، ’’دارالعلوم آنے والے تمام مہمانوں سے گزارش ہے کہ وہ خواتین کو اپنے ساتھ دارالعلوم میں نہ لائیں، کیونکہ اس وقت ملک بھر سے طلبہ کی بڑی تعداد دارالعلوم میں داخلے کے لیے آئی ہوئی ہے اور داخلہ امتحان کی تیاریوں میں مصروف ہے، اس لیے خواتین اور چھوٹے بچوں کو دارالعلوم آنے سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘‘

آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ دن پہلے دارالعلوم دیوبند نے طلباء کے لیے ایک نیا گائیڈ لائن جاری کیا تھا، جس میں اسمارٹ فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی گئی تھی۔ اس فیصلے پر بات کرتے ہوئے معروف دیوبندی عالم مولانا قاری اسحاق گورا نے کہا تھا کہ اسمارٹ فونز پر پابندی کا مقصد طلبہ کو کتابوں سے جوڑنا اور انہیں بیرونی خلفشار سے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بچے اپنی پڑھائی پر پوری توجہ دیں اور اسمارٹ فونز کی وجہ سے ہونے والے خلفشار سے بچیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read