Saharanpur Mosque Demolition: سہارنپور مسجد انہدام پر سیاست گرم، اکھلیش یادو نے بھیجا 22 رکنی وفد، کمشنر سے لے گا پورے معاملے کی رپورٹ
مسجد گرائے جانے کے معاملے پر ایس پی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر پارٹی کا 22 رکنی وفد پیر کو سہارنپور جائے گا۔ اس دوران وفد کمشنر سے ملاقات کرے گا اور پورے معاملے کی معلومات حاصل کرے گا۔
Arshad Madani on Demolition of Mosque: سہارنپور کلکٹریٹ احاطے میں مسجد گرائے جانے پر مولانا ارشد مدنی نے اٹھائے سوال، کہا- بلڈوزر انصاف نہیں
جمعیت علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ یہ معاملہ صرف ایک مسجد کا نہیں ہے، بلکہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، مذہبی آزادی، شہریوں کی مساوات اور ریاست کے غیر جانب دارانہ کردار جیسے بنیادی سوالات سے جڑا ہوا ہے۔
Saharanpur Mosque Demolition: رات کو فیصلہ، صبح ایکشن! سہارنپور میں مسجد پر چلا بلڈوزر، اکھلیش، مایاوتی اور اویسی نے کیا کہا؟
سہارنپور کلکٹریٹ احاطے میں واقع مسجد کو انتظامیہ نے سخت سکیورٹی کے درمیان منہدم کر دیا۔ کیرانہ کی سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن کو ہاؤس اریسٹ کیا گیا، جبکہ عمران مسعود، مایاوتی اور اسدالدین اویسی نے حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے۔
Bulldozer Action on Saharanpur Mosque: سہارنپور کلکٹریٹ کی مسجد پر بلڈوزر ایکشن، اقرا حسن گھر میں نظر بند، عمران مسعود نے حکومت پر لگایا ماحول خراب کرنے کا الزام
اقرا حسن کے مطابق وہ سہارنپور جاکر انتظامیہ کے افسران سے ملاقات کرنا چاہتی تھیں تاکہ معاملے کی معلومات حاصل کرنے کے ساتھ عوام کی آواز بھی اٹھائی جاسکے، لیکن پولیس نے انہیں گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کی وجہ سے انہیں روکا جائے، اس کے باوجود انہیں ہاؤس اریسٹ کردیا گیا۔
Imran Masood on Chhatron Ki Goonj Event: ’’راہل گاندھی نے نوجوانوں کی نبض کو پہچانا ہے…‘‘، ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام پر عمران مسعود کا بیان
راہل گاندھی کا ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام جمعہ کی شام پانچ بجے اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ ملک بھر کے طلبہ سے براہِ راست مکالمے کی مہم کا دوسرا بڑا پروگرام ہے۔ اس مہم کا آغاز اس سے قبل راجستھان کے شہر کوٹا سے کیا گیا تھا۔
MP Iqra Hasan News: کیرانہ کی ایم پی اقرا حسن کی مشکلات میں ہوسکتا ہے اضافہ، یوپی پولیس کی بڑی کارروائی، ان دفعات میں ایف آئی آر درج
سہارنپور میں ڈی آئی جی آفس کے باہر سڑک بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کے معاملے میں سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن سمیت 32 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
SP MP Iqra Hasan detained: اقرا حسن کو سہارنپور پولیس نے حراست میں لے لیا، متاثرہ کے ساتھ ڈی آئی جی سے ملنے پہنچی تھیں سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ، دیکھیں ویڈیو
کیرانہ سے سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن ایک قتل کے معاملے میں مہلوک کی ماں کے ساتھ ڈی آئی جی سے ملنے پہنچی تھیں۔ مہلوک کے قتل کے الزام میں پہلے 2 لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے، لیکن متاثرہ فیملی تین دیگر ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہی ہے۔ مہلوک کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس ملزمین کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔
SP MLA Ashu Malik visited JHI English Academy: دیہی تعلیم کا نیا باب ہے جے ایچ آئی انگلش اکیڈمی، سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر آشو ملک نے کیا اکیڈمی کا دورہ
جمیعت حمایت الاسلام کے زیراہتمام چلنے والی جے ایچ آئی انگلش اکیڈمی کے صدر قاری ابرار جمال سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور سابق ریاستی وزیر آشو ملک نے ملاقات کی اور ان کے ذریعہ دیہی علاقوں میں انگریزی تعلیم کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا۔
Controversial Social Media Post: ایران کے معاملے پر متنازعہ پوسٹ کرنے والوں کی اب خیر نہیں، ایف آئی آر کے بعد تلاش میں سہارنپور پولیس
اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں ایران سے متعلق تازہ ترین واقعات پر سوشل میڈیا پر مبالغہ آمیز اور متنازعہ پوسٹس کرنے والے افراد کے خلاف پولیس نے سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تھانہ نانوتہ کے تحت تین افراد کے خلاف انسٹاگرام پر متنازعہ مواد شیئر کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور تلاش جاری ہیں۔
SSP Action against Devband SHO Narendra Sharma: ہندو مذہب میں بھی دہشت گرد، ویڈیو وائرل ہونے پر دیوبند کے ایس ایچ او پر لائن حاضر، اپنی صفائی میں کہا، ’ویڈیو کو ایڈیٹ کر کے اپ لوڈ کیا گیا‘
سہارنپور میں دیوبند تھانے کے ایس ایچ او نریندر شرما کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ یہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ ہندو مذہب میں بھی دہشت گرد ہوتے ہیں، نکسلی ہندو مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے ویڈیو کو ایڈیٹ شدہ قرار دیا۔ اس دوران ایس ایس پی نے ایس ایچ او کو دیوبند تھانے سے ہٹا کر لائن حاضر کر دیا ہے۔





