
اکشے کمار نے سلمان خان سے متعلق یہ بڑی بات کہی ہے۔
بالی ووڈ اداکاراکشے کماران دنوں اپنی آنے والی فلم کیسری چیپٹر-2 کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ جلیاں والا باغ قتل سانحہ پر مبنی یہ فلم 18 اپریل کوسنیما گھروں میں ریلیزہورہی ہے۔ ریلیزسے پہلے اکشے کماردہلی پہنچے، جہاں وزیراعلیٰ سمیت بی جے پی کے کئی وزرا نے فلم دیکھی اور کافی تعریف بھی کی۔ اسی درمیان اکشے کمار نے فلم کو دہلی میں ٹیکس فری کرنے کے موضوع پر دہلی کے وزیراعلیٰ سے ملاقات بھی کی۔
اکشے کمارنے سلمان خان پرکیا کہا؟
اکشے کمارسے ہندوستان ٹائمس سٹی کے ساتھ بات چیت میں جب سلمان خان کی فلم سکندرسے متعلق سوال پوچھا گیا کہ فلم نے زیادہ اچھا پرفارم نہیں کیا توبڑے بڑے اسٹارس کی فلمیں بھی چل ہیں رہی ہیں۔ اس پراکشے کمار نے کہا کہ دیکھئے یہ بہت غلط بات ہے۔ ٹائیگرزندہ ہے اورہمیشہ رہے گا۔ سلمان خان ایک ایسی نسل کا ٹائیگر ہے جو ہمیشہ زندہ رہے گا۔
’سکندر‘ پراکشے کمار نے دیا جواب
اسی دوران جب اکشے کمار ایچ ٹی سٹی کو انٹرویو دے رہے تھے، تو ان سے سلمان خان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ سے متعلق سوال کیا گیا۔ فلم کی امیدوں سے کم پرفارمنس پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے اکشے کمار نے سلمان خان کا بچاؤکیا اورکہا کہ ’ٹائیگرزندہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ سلمان خان ایک ایسی نسل کا ٹائیگرہے جو کبھی نہیں مرے گا۔‘ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے اور سلمان خان کے فینس اسے بڑی حمایت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
سلمان خان کو ملی تھی دھمکی
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی۔ ایک شخص نے ان کی کار میں بم لگانے کی دھمکی دی تھی، جسے بعد میں گجرات سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کی جانچ میں سامنے آیا کہ ملزم ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے۔ اس حادثہ کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی نظام کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ اکشے کمار نے اس پربھی اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے فنکاروں کی سیکورٹی اتنی ہی ضروری ہے، جتنی کسی اور شہری کی۔ انہوں نے سلمان خان کو ایک سچا اور مضبوط انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہرمشکل کا ڈٹ کر سامنا کرتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیسری چیپٹر-2 کو ٹیکس فری کی منظوری کب تک ملتی ہے اور کیا یہ فلم باکس آفس پر تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہوپاتی ہے۔ تاہم فی الحال تو اکشے کمار کی یہ کوشش ملک کی تاریخ کو بڑے پردے پر لانے کی سمت میں ایک بڑی پہل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔