لکھی سرائے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار
لکھی سرائے: بہار کے لکھی سرائے ضلع کے سوریہ گڑھا میں پہلگام حملے کے خلاف گرینڈ الائنس کی طرف سے نکالے گئے کینڈل مارچ کے دوران مبینہ طور پر ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرہ لگائے جانے کا ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے کیلاش پرساد سنگھ نامی شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔
جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف ہفتہ کے روز گرینڈ الائنس کی طرف سے ایک کینڈل مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ لکھی سرائے میں مارچ کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے جانے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ حالانکہ، بھارت ایکسپریس اس وائرل ویڈیو کی صداقت کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔
لکھی سرائے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار نے اتوار کے روز بتایا کہ پروگرام میں شامل لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ پروگرام کی اصل ویڈیو کا جائزہ لیا گیا ہے۔ کینڈل مارچ کے دوران سبھی جگہ ’پاکستان مردہ باد‘ کے نعرے لگائے گئے۔ جہاں کا ویڈیو وائرل ہوا ہے، وہاں ایک جگہ ایک بار ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا گیا ہے۔ اس کے بعد جب دوسرے ساتھیوں نے جب ٹوکا تو درست کر کے ’پاکستان مردہ باد‘ کا نعرہ لگایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اصل ویڈیو کو دیکھنے سے لگتا ہے کہ ایسا کرنے کا کسی ارادہ نہیں تھا۔ صرف ایک بار غلط نعرہ لگا ہے، جسے ایڈٹ کر کے وائرل ویڈیو میں بار بار دکھایا گیا ہے۔ اصل ویڈیو کو کہاں سے ایڈٹ کر کے وائرل کیا گیا، اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرے کی انتظامی اجازت کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ایک شخص کیلاش پرساد سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ گرفتار کیلاش سنگھ سی پی آئی لیڈر ہے۔ اس دوران، بہار بی جے پی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’آر جے ڈی کا اصلی چہرہ پھر سے بے نقاب ہوگیا۔ لکھی سرائے ضلع کے سوریہ گڑھا اسمبلی حلقہ میں آر جے ڈی کے ضلع صدر کالی چرن داس اور نائب صدر پریم ساگر یادو کی قیادت میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے گئے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

