
وزیراعظم نریندر مودی اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: ہندوستانی مسلمانوں کے لئے سفرحج اب پہلے سے زیادہ آسان، محفوظ اورآرام دہ ہوگیا ہے اوراس کا براہ راست کریڈٹ ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کوجاتا ہے۔ آئندہ 23-22 اپریل کووزیر اعظم نریندر مودی کے سعودی عرب کے دورے سے عین قبل، حج کوٹہ میں تاریخی اضافہ، اہم رعایتیں اورعازمین کے لیے بہترانتظامات ایک بڑی راحت کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
حکومت کے مطابق، اس سال پرائیویٹ ایجنٹوں کی غلطیوں کی وجہ سے تقریباً 10 ہزار مسلمانوں کے سفرحج پر تعطل کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ پرائیویٹ ایجنٹوں کی وجہ سے ڈیڈلائن ختم ہوجانے کے بعد سعودی عرب نے ان لوگوں کے حج پر روک لگا دی تھی۔ تاہم ہندوستانی حکومت نے سعودی عرب سے بات کرکے دوبارہ سے انٹری کا عمل شروع کرا دیا ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت نے ایکس پر ٹوئٹ کے ذریعہ ہندوستانی عازمین حج کا کوٹہ بڑھائے جانے کا سہرا وزیراعظم مودی کے سرباندھا ہے۔
The Government of India accords high priority to facilitating the Haj pilgrimage for Indian Muslims. Due to sustained efforts, India’s Haj quota has risen from 136,020 in 2014 to 175,025 in 2025—finalized annually by Saudi authorities.@PMOIndia @RijijuOffice @RijijuOffice…
— Ministry of Minority Affairs (@MOMAIndia) April 15, 2025
کتنا ہے ہندوستان کا کوٹہ؟
سال 2014 میں ہندوستان کا حج کوٹہ جہاں 1,36,020 تھا، وہیں اب 2025 میں یہ بڑھ کر 1,75,025 ہوگیا ہے۔ ہرسال یہ کوٹہ سعودی عرب طے کرتا ہے اور اس بارکے اضافہ سے واضح اشارہ ملتا ہے کہ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوئے ہیں اور عازمین حج کو بھی اس کا فائدہ مل رہا ہے۔ وزیراعظم مودی اسی ماہ سعودی عرب کا دورہ بھی کرنے جا رہے ہیں، اس سے تعلقات مزید استوار ہونے کا امکان ہے۔
سرکاری انتظامات سے ہوا فائدہ
اس سال حج کمیٹی آف انڈیا نے 1,22,518 عازمین کے لئے قبل ازوقت تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ فلائٹس سے لے کرمکہ مدینہ میں ٹرانسپورٹ، منیٰ کے کیمپ میں قیام، رہائش اورکھانے پینے تک تمام انتظامات سعودی گائیڈ لائن کے مطابق طے کی گئی ہے۔
پرائیویٹ ٹور آپریٹروں سے متعلق سختی
پہلے تقریباً 800 سے زیادہ نجی ٹورآپریٹرکام کرتے تھے، لیکن اس بارحکومت نے شفافیت اورجوابدہی کو فروغ دیتے ہوئے صرف 26 مشترکہ گروپ آف آپریٹریس کوہی منظوری ملی۔ مگران آپریٹروں کی سست روی سے ڈیڈلائن نکل گئی اورسعودی عرب نے واضح کردیا تھا کہ اب منیٰ میں جگہ باقی نہیں ہے۔
ہندوستان کی کوشش سے پھرکھلا دروازہ
ہندوستانی حکومت نے اعلیٰ سطحی مذاکرات کا آغازکیا۔ وزارت خارجہ سے لے کر اقلیتی امورکی وزارت تک سب نے سعودی عرب سے رابطہ کیا۔ اورنتیجہ یہ نکلا کہ سعودی حکومت نے مزید 10,000 ہندوستانی عازمین حج کے لیے پورٹل کودوبارہ کھول دیا۔ تاہم اب بھی ہزاروں عازمین حج کے مسائل کے حوالے سے سوال برقرار ہے۔ کیوں کہ اطلاعات کے مطابق تقریباً 52 ہزار عازمین حج کے ساتھ مذکورہ مسئلہ پیش آیا تھا۔ اسے ایک اہم سفارتی کامیابی قراردیا جا رہا ہے۔ حالانکہ اپوزیشن پارٹیوں کے سینئرلیڈران نے مودی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے اس کی ناکامی قرار دیا تھا اور مرکزی وزیرخارجہ ایس جے شنکر سے سعودی عرب سے بات کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ وہیں دوسری جانب، وزیراعظم مودی 23-22 اپریل کوایک بار پھر سعودی عرب کے دورہ پرجانے والے ہیں۔ اس لئے اس دورہ کے دوران ہندوستان کو حج سے متعلق بھی خصوصی رعایت مل سکتی ہے۔ چاہے وہ ویزا عمل، قیام کرنے کا انتظام ہو یا پھر مقامی خدمات میں رعایت کی بات ہو۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔