Bharat Express DD Free Dish

hajj 2025

ایئرپورٹ پر موجود فائر سیفٹی ٹیم کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فوم اور پانی پھینک کر 20 منٹ میں صورتحال پر قابو پالیا گیا۔ اس دوران مسافر طیارے کے اندر تھے۔ جب مسافروں کو واقعہ کا علم ہوا تو وہ خوفزدہ ہوگئے۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے آخری قافلے کے حجاج کرام سے ملاقات کی، انہیں مبارکباد دی اوردعا کی کہ وہ مکمل صحت وسلامتی کے ساتھ اپنے وطن واپس لوٹیں۔ انہوں نے حجاج کرام سے اپیل کی کہ وہ حج کے دوران ملک میں امن و خوشحالی کے لیے دعا کریں۔

سیزنل انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ان خلاف ورزی کرنے والوں، ان کے مدد گاروں اور بغیر اجازت حج کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کیے گئے ہیں جن میں قید کی سزائیں، ایک لاکھ ریال تک جرمانے، خلاف ورزی کرنے والوں کی تشہیر، اور غیر ملکیوں کی سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کر کے دس سال کے لیے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی شامل ہے

بی جے پی کی کیرالہ یونٹ کے صدر اور سابق مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے ایک بیان میں اسد الدین اویسی اور کانگریس لیڈر ششی تھرور کی حب الوطنی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں رہنما بی جے پی کے نظریاتی مخالف ہیں لیکن جب ملک کو بحران کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے سیاست سے اوپر اٹھ کر ملک کا ساتھ دیا۔

سعودی حکومت  تمام  حجاج کو ایک احرام کا سیٹ اور ایک منی کولر دینے جا رہی ہے۔ منی کولر یہ گلے میں پہنا جا سکے گا، اس میں دو چھوٹے پنکھے لگے ہوئے ہیں جس میں سے ٹھنڈی ہوا نکلے گی۔اس کے ذریعے حجاج اپنے سر اور سینے کو ٹھنڈک پہنچانے کی کوشش کریں گے ۔

اس سال تقریباً 89,000 پاکستانی عازمین حج سرکاری اسکیم کے تحت سعودی عرب جائیں گے جبکہ 23,620 نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے روانہ ہوں گے۔ ان میں سے 50,500 مسافر سعودی عرب کے مکہ روٹ اقدام سے مستفید ہوں گے جن میں سے 22,500 کراچی اور 28,000 اسلام آباد سے پرواز کریں گے۔

حاجی محمد ایوب سیوہاروی ویلفیر آرگنائزیشن  کے بانی صدر بہجت ایوب نجمی نے بتایا کہ اس بار کل تحائف میں سے  ایشیائی ممالک کے حاجیوں کو پچاس فیصد گفٹ دیے جائیں گے۔30 فیصد تحائف افریقی ملکوں کے حاجیوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

نجی عازمین حج کا کوٹہ 52,507 سے کم کرکے صرف 10,000 کردیا گیا ہے۔ اس سے ایک نازک صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ مختلف ریاستوں کے حج گروپ آرگنائزرز (HGOs) کے ایک وفد اور CHGOs کے مشترکہ حج گروپ آرگنائزرزنے وزیراعظم نریندرمودی سے فوری مداخلت کی درخواست کی ہے۔

سعودی عرب کی طرف سے حج پرجانے والے ہندوستانی عازمین حج کے لئے طے شدہ تقریباً 52 ہزار حج سلاٹ کو منسوخ کئے جانے کی رپورٹ کے بعد اپوزیشن کے کئی لیڈران نے تشویش کا اظہارکیا ہے۔ اپوزیشن نے مرکزی حکومت سے اس معاملے میں سعودی عرب کے سامنے اس موضوع کو اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

ہندوستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات کے سبب 2025 کے سفرحج کو آسان بنانے میں کامیابی ملی ہے۔ حج کوٹے میں اضافہ، بہتر سہولیات اور سرکاری کوششوں سے عازمین حج کو راحت ملی ہے۔ پرائیویٹ ایجنٹوں کی پریشانی کے باوجود ہندوستانی حکومت نے سفارتی کوششوں کے ذریعے 10,000 مسافروں کے اضافی داخلے کو یقینی بنایا ہے۔