حج کوٹہ تنازعہ میں تقریباً 40 ہزار عازمین حج کے سفر پر ابھی بھی نہیں جاسکیں گے۔
Hajj Yatra 2025: حج کرنے کے لئے حج کے لئے خلیجی ممالک کا سفرکرنے والوں کواضافی اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔ وزارت خارجہ (ایم ای اے)، حکومت ہند نے گزشتہ ماہ 23 ہندوستانی مشن/پوسٹوں کے لئے پاسپورٹ، ویزا اورقونصلر(سی پی وی) خدمات کی آؤٹ سورسنگ کے لئے ایک نیا ٹینڈرجاری کیا۔
نئے ٹینڈرمیں تجویزکی درخواست (آرایف پی) سروس فیس ہندوستان سے ان ممالک کا سفرکرنے والوں کے لئے مہنگی ہونے والی ہے۔ نئے قوانین کے مطابق یہ لاگت 15 سے 20 گنا بڑھ سکتی ہے۔ اس اقدام نے ہندوستانی شہریوں اور غیرملکی کارکنوں بالخصوص بلیو-کالر ورکرزکے لئے تشویش پیدا کردی ہیں۔
23 ہندوستانی پوسٹوں کو جاری کیا آرایف پی
واضح رہے کہ یہ آرایف پی 23 ہندوستانی مشنوں/پوسٹوں کے لئے جاری کیا گیا ہے، جن میں ابو ظہبی (یواے ای)، ریاض (سعودی عرب)، کویت، دوحہ (قطر)، مسقط (عمان) روم (اٹلی)، پیرس (فرانس)، دی ہیگ (نیدرلینڈ)، بینکاک (تھائی لینڈ)، تہران (ایران)، ماسکو(روس)، برن (سوئٹزرلینڈ)، سیول (جنوبی کوریا)، وارسا (پولینڈ)، سلطنت بحرین کے ساتھ ساتھ لندن (برطانیہ)، کینبرا (آسٹریلیا)، کولمبو(سری لنکا)، سنگاپور، ویلنگٹن (نیوزی لینڈ)، کوالالمپور(ملیشیا)، پروٹوریا (جنوبی افریقہ) اور ہانگ کانگ میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل ہندوستانی سفارت خانہ پرمشتمل ہے۔
جنوری 2022 اوردسمبر 2024 کے درمیان ان مشنوں نے تقریباً 6.45 ملین عازمین حج کے کام کاج کو سنبھالا تھا۔ 29 جنوری 2025 کو جاری کئے گئے نئے آرایف پی میں ہردرخواست کے حساب سے سروس پرووائیڈرکوسروس چارجزکی ادائیگی کا فریم ورک دیا گیا ہے۔ جس میں پیپرس کے کاغذات کی ڈیجیٹائزیشن، فنگرپرنٹ اورچہرے کی بائیومیٹرک کیپچرجیسی خدمات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فوٹوکاپی، فوٹو گرافی، فارم فلنگ اورکوریئرسروسزکوبھی شامل کیا گیا ہے۔
ہندوستانی مسافروں سے ٹینڈرکی رقم وصول کی جائے گی
آرایف پی کے مطابق، کسی بھی بولی دہندہ کوان خدمات کی بنیاد پرایک خاص رقم کی بولی لگانی ہوگی۔ ٹینڈرمیں جوبھی کمپنیاں ٹینڈرکوٹ لیں گی، وہ ہندوستانی مسافروں سے وصول کی جائیں گی۔ نئے فیس ڈھانچے سے خدمات کی لاگت میں 10 گنا اضافہ متوقع ہے۔ اس سے قبل انفرادی خدمات جیسے فوٹوکاپی، فوٹوگرافی، فارم بھرنے اورآن لائن درخواستوں کے لئے دستاویزاپ لوڈ کرنے کے لئے علیحدہ سروس چارجزلگائے جاتے تھے، جس کی وجہ سے اگرکوئی شخص کوئی کاغذ خودلاتا تھا تواسے اس کی قیمت ادا نہیں کرنی پڑتی تھی، تاہم اب تمام مسافروں کوتمام سہولیات کے لیے ایک ساتھ ایک مقررہ رقم ادا کرنا ہوگی۔ اس سے زیادہ تران ٹریول کمپنیوں کوفائدہ پہنچے گا، جوان ممالک کے لئے نئے آرایف پی کی بنیاد پرٹینڈرحاصل کریں گی۔ خاص طورپر، کچھ منتخب کمپنیاں ہیں، جیسے وی ایف ایس گلوبل، آئی وی ایس گلوبل، بی ایل ایس انٹرنیشنل، ڈی ڈیجیٹل اورالینکٹ، جنہوں نے اب تک اس شعبے پرغلبہ حاصل کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



