Bharat Express

Indian Government

جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان ایک غیر معمولی ملک ہے کیونکہ یہ ایک تہذیب والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ثقافتی طاقت کو مکمل طور پر بروئے کار لا کر ہی یہ عالمی سطح پر اپنا اثر ڈال سکے گا۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ نوجوان نسل اپنے ورثے کی قدر کو سمجھے۔

صدر دیسانائکا نے سری لنکا کی معیشت کو مستحکم کرنے میں ہندوستان کی طرف سے بے مثال اور کثیر جہتی امداد جس میں  ہنگامی مالی اعانت اور 4 ارب امریکی ڈالر کی غیر ملکی کرنسی کی مدد شامل ہے،کے ذریعے تعاون کرنے پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا ۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ افغانستان کو اپنی سرزمین پاکستان یا کسی دوسرے پڑوسی کے خلاف دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ پاکستان نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ دی گئی درخواستوں کو سنجیدگی سے لے۔

سفارتی سطح پر ایسی ملاقات کے سیاسی معانی بہت بڑے ہوتے ہیں ۔ اس ملاقات کے بعد اس خدشے کو اب تقویت ملنے کی امید ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ آئندہ چند ماہ بعد جب اسمبلی انتخابات کے نتائج آئیں گے اس کے بعد مخلوط حکومت میں مزید اختلافات  دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے بے حد انوکھا مطالبہ کیا ہے۔ دراصل، پی سی بی نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی تحریرمیں دے کہ ہندوستانی حکومت نے پاکستان میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

کویت کے جنوبی منگف میں بدھ کے روز ایک حادثہ ہوگیا۔ یہاں پر ایک عمارت میں آگ لگنے سے 40 سے زیادہ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ بتایا جاستا ہے کہ ہلاک ہونے والے 40 افراد ہندوستانی ہیں۔ جانکاری کے مطابق، آگ پر قابوپالیا گیا ہے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ملک میں سائنس کے لیے فنڈنگ ​​کے فرق کو کیسے ختم کیا جائے، اس لیے ہندوستانی حکومت ایک کام کر سکتی ہے کہ وہ یہ ہے کہ سائنس پر خرچ کی جانے والی رقم کو مزید فروغ دے کر کاروباروں کو زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنے کی ترغیب دی جائے۔

عام طورپر دئے جانے والے غلط بیانات ‘‘جمہوریت کے کمزور ہونے’’کے دعووں اور ‘‘شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی’’ کے جھوٹے الزامات کے گرد گھومتے ہیں۔ تاہم، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر ہندوستان ایک متحرک کثیر الجماعتی نظام پر فخر کرتا ہے جس میں ایک انتہائی مسابقتی منظر نامے میں باقاعدہ انتخابات ہوتے ہیں۔

مرکزی حکومت کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی درخواست پر ٹوئٹر (ایکس) کے ذریعے منجمد کیے گئے ایکس اکاؤنٹس کسانوں کی تحریک جاری رہنے تک بند رہیں گے۔ ان سے متعلق احکامات 14 اور 19 فروری کو جاری کیے گئے تھے۔

یہ معاہدہ عوام سے عوام کے روابط میں اضافہ کرے گا، طلباء، ہنر مند کارکنوں، کاروباری افراد اور نوجوان پیشہ ور افراد کی نقل و حرکت کو فروغ دے گا اور دونوں فریقوں کے درمیان غیر قانونی نقل مکانی سے متعلق مسائل پر تعاون کو مضبوط بنائے گا۔یہ معاہدہ موجودہ اطالوی ویزا نظام کو بند کر دے گا۔