Bharat Express-->
Bharat Express

Indians sentenced to death in UAE efforts to secure release: متحدہ عرب امارات میں 25 ہندوستانیوں کو سزائے موت

متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں 25 ہندوستانیوں کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ مرکزی وزیرمملکت کیرتی وردھن سنگھ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ غیرملکی اضلاع میں 10,152 ہندوستانی قید ہیں، جن میں سے کئی انڈرٹرائل ہیں۔ سعودی عرب، ملیشیا، کویت، قطر، امریکہ اوریمن میں بھی کچھ ہندوستان کو سزائے موت ملی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں 25 ہندوستانیوں کی سزائے موت کا اعلان کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں 25 ہندوستانی شہریوں کو سزائے موت کا اعلان کیا ہے، لیکن اب تک اس فیصلے کو نافذ نہیں کیا گیا ہے۔ ہندوستانی حکومت نے یہ جانکاری جمعرات کو پارلیمنٹ میں دی۔ مرکزی وزیرمملکت برائے امورخارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں اس بارے میں جانکاری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کے پاس موجود جانکاری کے مطابق، اس وقت غیرملکی اضلاع میں 10,152 ہندوستانی شہری قید ہیں، جن میں سے کئی انڈرٹرائل ہیں۔ ان میں سے کئی ہندوستانیوں کو موت کی سزا سنائی جاچکی ہے، لیکن ابھی تک انہیں پھانسی نہیں دی گئی۔

کن ممالک میں کتنے ہندوستانیوں کو ملی سزائے موت؟

حکومت کے ذریعہ شیئرکئے گئے اعدادوشمار کے مطابق، سب سے زیادہ 25 ہندوستانی شہریوں کو یواے ای میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں 11 ملیشیا میں 6، کویت میں  اور انڈونیشیا، قطر، امریکہ، یمن میں 1-1 ہندوستانی شہری کو سزائے موت دی گئی ہے۔

حکومت ان کو بچانے کے لئے کیا کررہی ہے؟

وزیرمملکت برائے امور خارجہ نے بتایا کہ ہندوستانی حکومت بیرون ممالک میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کی سیکورٹی اورفلاح کو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں ہندوستانی مشن اور سفارت خانہ کے ذریعہ قانونی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس میں مستقل طور پر جیلوں میں جاکران قیدیوں سے ملاقات کی جاتی ہے۔ کیس پرپوری طرح سے نگرانی رکھی جاتی ہے۔ ان قیدیوں کے لئے کورٹ میں اپیل، عرضی داخل کرنے کی سہولت دی جاتی ہے۔ ساتھ ہی اس میں ان کی وکیلوں کی مدد دلوانا شامل ہے۔

گزشتہ 5 سالوں کا اعدادوشمار

حکومت سے پارلیمنٹ میں یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا گزشتہ 5 سالوں میں کسی ہندوستانی کو بیرون ممالک میں موت کی سزا سنائی گئی ہے؟ اس پروزیر نے  بتایا کہ سال 2024 میں کویت اور سعودی عرب میں 3-3 ہندوستانیوں کو موت کی سزا دی گئی ہے۔ اسی طرح 2023 میں کویت اور سعودی عرب میں 5-5 ہندوستانیوں کو سزائے موت دی گئی ہے۔ 2023 میں ملیشیا میں ایک ہندوستانی کو سزا دی گئی ہے جبکہ 2024 میں زمبابوے میں ایک ہندوستانی شخص کو موت کی سزا سنائی گئی۔

یواے ای سے نہیں ملا درست ڈیٹا

حالانکہ متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں کتنے شہریوں کو حال ہی میں موت کی سزا دی گئی، اس کا کوئی مجرمانہ ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔ وزیرنے بتایا کہ یواے ای انتظامیہ نے اس سے متعلق کوئی جانکاری شیئرنہیں کی ہے۔ حالانکہ ہندوستانی مشن کے ذریعہ غیررسمی بات چیت کے مطابق، سال 2020 سے 2024 کے درمیان یواے ای میں کسی ہندوستانی کو سزائے موت نہیں دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read