Bharat Express DD Free Dish

Kirti Vardhan Singh

وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’18ویں برکس سربراہی اجلاس کے لیے نئی دہلی میں ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا پرتپاک استقبال ہے۔ ہوائی اڈے پر وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔‘‘

برکس سربراہ اجلاس میں اس بار صرف سفارت کاری اور عالمی مسائل پر ہی گفتگو نہیں ہوگی بلکہ بھارت کی مختلف ریاستوں کے ذائقوں اور ہنر کی جھلک بھی دیکھنے کو ملے گی۔ خاص بات یہ ہے کہ بہار کا ستّو اور مکھانا غیر ملکی مہمانوں کے درمیان خصوصی توجہ کا مرکز بنے گا۔ اجلاس میں آنے والے بین الاقوامی میڈیا نمائندوں اور مہمانوں کو بہار کی ان روایتی مصنوعات سے روشناس کرایا جائے گا۔

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن جانے والے مسافروں کے لیے آئی ایس بی ٹی کشمیری گیٹ، بلیوارڈ روڈ، رانی جھانسی مارگ، پنچ کوئیاں روڈ اور آؤٹر سرکل والا راستہ تجویز کیا گیا ہے۔ پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن جانے کے لیے آئی ایس بی ٹی سے رنگ روڈ، ہنومان مندر اور ایس پی مکھرجی مارگ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔نظام الدین ریلوے اسٹیشن جانے والے مسافروں کو رنگ روڈ، آشرم چوک اور متھرا روڈ سے جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان جمعہ کو ہونے والی ملاقات پہلے ہی طے تھی۔ کریملن نے بھی اس کی تصدیق کی تھی۔ دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات 12 اور 13 ستمبر کو ہونے والے برکس سربراہ اجلاس سے ٹھیک پہلے ہو رہی ہے۔اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

انھوں  نے کہا کہ بھارت نے افریقی ممالک میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 12 ارب ڈالر سے زائد کے رعایتی قرضے فراہم کیے ہیں، جب کہ 700 ملین ڈالر کی بلا معاوضہ امداد بھی دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں 25 ہندوستانیوں کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ مرکزی وزیرمملکت کیرتی وردھن سنگھ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ غیرملکی اضلاع میں 10,152 ہندوستانی قید ہیں، جن میں سے کئی انڈرٹرائل ہیں۔ سعودی عرب، ملیشیا، کویت، قطر، امریکہ اوریمن میں بھی کچھ ہندوستان کو سزائے موت ملی ہے۔

وزیر نے پیر کو ایوان زیریں کو بتایا کہ یہ فنڈز فصلوں کی باقیات کے انتظام کی مشینری کو سبسڈی دینے اور پرالی جلانے کو روکنے اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کے لیے کسٹم ہائرنگ سینٹرز (CHCs) قائم کرنے کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔

مرنے والے 45 ہندوستانیوں میں کیرالہ کے 23 باشندے بھی شامل تھے۔ اس واقعہ سے کویت اور ہندوستان دونوں مما لک کے شہری صدمے میں ہیں۔

کویت پہنچنے کے بعد وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ فوری طور پر جابر اسپتال پہنچے اور اس واقعہ میں زخمی ہندوستانیوں کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے انہیں حکومت ہند کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔