PM Modi Meets Khaled bin Mohamed Al Nahyan: برکس اجلاس سے پہلے تعلقات پر توجہ، مودی کی 3 ممالک کے لیڈروں سے اہم ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
نئی دہلی میں جاری برکس سربراہ اجلاس پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہیں۔ دارالحکومت میں غیر ملکی لیڈروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی متعدد اہم دو طرفہ ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔
Iran denies the missile attack: ایران کا میزائل حملے سے انکار، پھر بھی یو اے ای نے تمام کاروباری لین دین روک دی، کون کررہا ہے جنگ کی سازش؟
فروری کو مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد ایران کے حملوں کا سب سے زیادہ اثر یو اے ای پر پڑنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ بتایا گیا کہ ایران نے یو اے ای کی سمت تقریباً 3 ہزار میزائل اور ڈرون بھیجے تھے، جو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ تعداد تھی۔اس کے بعد جون میں ایران اور یو اے ای کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) نافذ ہوئی تھی۔
Missile alert in Dubai after several weeks: کئی ہفتوں بعد دبئی میں میزائل الرٹ، یو اے ای میں شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
متحدہ عرب امارات (یواے ای) کی وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پربتایا کہ علاقے میں سنائی دینے والی تیز آوازیں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے میزائلوں کوہوا میں ہی تباہ کیے جانے کی وجہ سے تھیں۔ وزارتِ دفاع نے کہا کہ وہ کسی بھی خطرے کا جواب دینے اورمتحدہ عرب امارات کی خود مختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
Iran US Crisis: ٹرمپ کا ایران سے نئی بات چیت کا اعلان، خلیجی ممالک کی ثالثی کی کوششیں تیز
صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے ایران پر مجوزہ فوجی حملہ مؤخر کرنے پر اتفاق کیا ہے کیونکہ تہران اور مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک نے اس کارروائی کو روکنے کی درخواست کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ معاہدے کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ مکمل طور پر کارروائی کے لیے تیار تھا،
Philippines Earthquake: فلپائن میں 7.8 شدت کے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے متحدہ عرب امارات کی ہنگامی امداد، فوری ریلیف کے لیے امدادی سامان روانہ
متحدہ عرب امارات کی خارجہ امور کی وزات نے زلزلے کے بعد فلپائن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ، فلپائن کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔
امریکہ کے خلاف سخت فیصلے لینے پرکیوں مجبور ہوئے سعودی عرب اور یواے ای، 24 گھنٹے میں 2 بڑے جھٹکوں سے اٹھے کئی سوال
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ کے اتحادی سمجھے جاتے ہیں۔ تاہم اب ان دونوں ممالک نے ایران جنگ میں الجھے ہوئے امریکہ کو دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے امریکی خزانے سے 15 ارب ڈالرنکال لئے ہیں، جس کے امریکی معیشت پرتباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی دونوں نے کھل کرایران پر مزید حملوں کی مخالفت کی ہے۔
UAE Announces Exit from OPEC: یو اے ای کا اوپیک چھوڑنے کا اعلان، تیل سپلائی پالیسی میں بڑی تبدیلی
گزشتہ سال یو اے ای بھارت کو تیل فراہم کرنے والے ممالک میں چوتھے یا پانچویں نمبر پر رہا۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں دونوں ممالک کے درمیان تیل کا کاروبار تقریباً 13.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا، جو مضبوط اقتصادی تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے۔
CBSE Board Exams Postponed: مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے چلتے سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک میں سی بی ایس ای کے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات ملتوی
مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بگڑتی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر سی بی ایس ای نے بیرون ملک مقیم بھارتی طلبہ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 2 مارچ 2026 کو منعقد ہونے والے دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کی سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
UAE destroyed several Iranian missiles: متحدہ عرب امارات نے متعدد ایرانی میزائلوں کو ’تباہ‘ کرنے کا کیا دعویٰ، ملبہ گرنے سے ایک ایشیائی شخص ہلاک
ابوظہبی نے کہا کہ یہ حملہ قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ ملک کو اپنی سرزمین، شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا مکمل حق حاصل ہے۔
UAE President Arrives In India Today: کیوں خاص ہے یو اے ای کے صدر کا ڈیڑھ گھنٹے کا بھارت دورہ، وزیر اعظم مودی سے کریں گے ملاقات
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پیر کو مختصر مگر انتہائی اہم دورے پر بھارت پہنچنے والے ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق صدر شیخ محمد صرف ڈیڑھ گھنٹے کے لیے بھارت میں قیام کریں گے اور اس دوران وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔





