جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے سے پورا ملک غمزدہ ہے۔ دہشت گردوں نے یہ بزدلانہ کارروائی کی اور سیاحوں کو نشانہ بنایا اس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس دہشت گردانہ حملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اس بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے بدھ کو پہلگام میں بائسیرن کا دورہ کیا۔ انہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
امت شاہ نے کی یہ بات
With a heavy heart, paid last respects to the deceased of the Pahalgam terror attack. Bharat will not bend to terror. The culprits of this dastardly terror attack will not be spared. pic.twitter.com/bFxb2nDT4H
— Amit Shah (@AmitShah) April 23, 2025
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، ‘دکھی دل کے ساتھ، میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو آخری خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ بھارت دہشت گردی کے سامنے نہیں جھکے گا۔ اس وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ امت شاہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پہلی بار ردعمل ظاہر کیا ہے۔
امت شاہ نے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا
مرکزی وزیر امت شاہ نے بدھ کے روز پہلگام میں بائسیرن کا دورہ کیا۔ جموں و کشمیر میں ‘منی سوئٹزرلینڈ’ کے نام سے مشہور اس سیاحتی مقام پر منگل کو دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے میں 28 سیاح مارے گئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پولیس کنٹرول روم میں منعقد ایک تعزیتی تقریب شامل ہوئے، امت شاہ نے یہاں سے تقریباً 110 کلومیٹر دور بائسیرن کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بارے میں سیکورٹی حکام نے اطلاع دی ۔
پہلگام حملے میں 28 سیاح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
دہشت گردوں نے منگل کو جنوبی کشمیر کے پہلگام میں ایک اہم سیاحتی مقام پر حملہ کیا، جس میں 28 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔ ان میں سے زیادہ تر سیاح تھے اور وہ پہلگام کی تفریح کے لیے آئے تھے۔ امت شاہ حملے کے چند گھنٹوں کے اندر منگل کی رات یہاں پہنچے اور انہیں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات نے صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں لیفٹیننٹ گورنر نے بھی شرکت کی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



