UP Politics: ’بی جے پی والے جھوٹے اور آئین مخالف‘، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر شیو پال یادو کا جوابی حملہ
سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک لمیٹڈ کے 74 ویں سالانہ کنونشن پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
Ambedkar Samman Yatra: کانگریس 23 دسمبر کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف کرے گی پریس کانفرنس ، نکالے گی ’امبیڈکر سمان یاترا‘
کھیڑا نے کہا کہ کانگریس کے تمام ممبران پارلیمنٹ، راجیہ سبھا اور لوک سبھا ممبران، سی ڈبلیو سی ممبران کے ساتھ، 23 دسمبر کو اپنے اپنے حلقوں، ریاستی ہیڈکوارٹر یا ضلع ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کریں گے۔ وہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کریں گے۔
Politics intensifies in UP on Ambedkar issue: امبیڈکر معاملے پر یوپی میں سیاست تیز، بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے اس ہفتے کے شروع میں راجیہ سبھا میں امبیڈکرکے ریمارکس پرمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بنایا اور 24 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
G20 Talent Visa: بھارت نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں عالمی تعاون بڑھانے کے لیے جی 20 ٹیلنٹ ویزا کا کیا آغاز، جانئے کیا ہوں گے اس کے فوائد
یہ پہل وزیر اعظم نریندر مودی کی تجویز کے مطابق ہے، جو انہوں نے ستمبر میں منعقدہ G20 سربراہی اجلاس میں دی تھی۔ انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اعلیٰ صلاحیتوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
BJP, Congress accuse each other of resorting to violence: پارلیمنٹ میں آج کام کم،دھکا مکی زیادہ،کھرگے کو لگی چوٹ،پرتاپ سارنگی اسپتال میں داخل،راہل گاندھی کے خلاف شکایت درج
دوسری جانب کانگریس نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر شکایت درج کرائی ہے۔کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی شکایت میں یہ کہا گیا ہے کہ ان کے ساتھ لوک سبھا کے باہر دھکا مکی کی گئی ہے۔ بی جے پی کے ممبران نے انہیں دھکا دیا ہے۔
Amit Shah Press Conference: پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا- حقائق کو توڑ مروڑ کر کیا گیا پیش، بابا صاحب مخالف پارٹی ہے کانگریس
امت شاہ نے کہا کہ میرا ویڈیو الیکشن کے دوران ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا۔ اب امبیڈکر کے بارے میں غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے۔ میں اس پارٹی سے آیا ہوں جو بابا صاحب کی توہین نہیں کر سکتی۔ ہم نے امبیڈکر کے کام کو آگے بڑھایا ہے۔ ہم نے ریزرویشن کو آگے بڑھانے کے لیے کام کیا۔
Mallikarjun Kharge On Amit Shah Remark: اگر امبیڈکر سے پی ایم مودی کو تھوڑی سی بھی محبت ہے تو امت شاہ کو آج رات 12 بجے سے پہلے برخاست کرے:کھرگے
کانگریس لیڈر کھرگے نے کہا کہ اگر پی ایم مودی کو امبیڈکر جی سے محبت ہے، تو امت شاہ کو آج رات 12 بجے تک ہٹا دینا چاہئے، جو شخص آئین پر حلف لینے کے بعد ایوان میں آتا ہے۔وہ وزیر بن جاتا ہے۔ اگر وہ آئین کی توہین کرے تو اسے کابینہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔
Uproar over Amit Shah’s ‘fashion’ remark on Ambedkar: امت شاہ استعفیٰ دیں، بابا امبیڈکر کی توہین ناقابل برداشت، اپوزیشن نے ایوان کے اندر-باہر کیا احتجاج،معافی مانگنے کا مطالبہ
پارلیمنٹ میں سرمائی اجلاس جاری ہے۔ منگل کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں آئین پر بحث میں حصہ لیا اور اپوزیشن کو جواب دیا۔ اس دوران انہوں نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر پر ایک بیان دیا۔ امت شاہ نے کہا کہ یہ اب فیشن بن گیا ہے۔
Parliament Winter Session: امبیڈکر سے متعلق شاہ کے ریمارکس پر اپوزیشن کا ہنگامہ، راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لئے ملتوی
پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے کانگریس پر نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ بابا صاحب کی توہین کی اور انہیں انتخابات میں بھی ہرایا۔
We will not allow Muslim reservation: بی جے پی کا ایک بھی ایم پی ہے، مسلم ریزرویشن نہیں ہونے دیں :امت شاہ
امت شاہ نے کہا کہ ہماری حکومت اس بات پر قائم ہے کہ ملک میں موجودہ ریزرویشن سسٹم کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔ یہ کانگریس ہی تھی ،جس نے مسلمانوں کو درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کا کوٹہ دے کر اسے کمزور کیا۔