Bharat Express

Immigration and Foreigners Bill 2025: امیگریشن اینڈ فارنرز بل 2025 کو راجیہ سبھا نے صوتی ووٹنگ کے ذریعے دی منظوری، اپوزیشن کا واک آؤٹ

راجیہ سبھا نے بدھ کو ہندوستان میں غیر ملکیوں کے داخلے اور قیام کو ریگولیٹ کرنے والے امیگریشن اینڈ فارنرز بل کو منظوری دے دی۔

راجیہ سبھا نے بدھ کو ہندوستان میں غیر ملکیوں کے داخلے اور قیام کو ریگولیٹ کرنے والے امیگریشن اینڈ فارنرز بل کو منظوری دے دی۔ امیگریشن اینڈ فارنرز بل 2025، 27 مارچ کو لوک سبھا میں منظور کیا گیا تھا۔ راجیہ سبھا نے بدھ کے روز اس بل کو صوتی ووٹنگ کے ذریعے منظور کیا، جب کہ اپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ مختلف ترامیم کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیا نند رائے نے مغربی بنگال کی سابقہ ​​کانگریس حکومت اور ٹی ایم سی کی حکومت پر ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے میں ’’مدد‘‘ اور ووٹر لسٹ اور راشن کارڈ میں ان کے نام شامل کرکے انھیں قیام کی’’سہولت‘‘ فراہم کرنے کا الزام لگایا۔ اس الزام پر کانگریس اور ٹی ایم سی کے ارکان نے سخت اعتراض کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

مجوزہ امیگریشن قانون کی اہم دفعات

منظور شدہ امیگریشن بل کی اہم دفعات میں سے ایک یہ ہے کہ کوئی بھی شخص ہندوستان میں داخل ہونے یا ملک میں رہنے یا باہر جانے کے لئے جعلی پاسپورٹ یا ویزا کا استعمال کرتا ہوا پایا گیا تو اسے سات سال تک کی قید اور 10 لاکھ روپے تک کے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ یہ بل ہندوستان آنے والے ہر شخص کی گہری نگرانی کو بھی یقینی بناتا ہے۔

اس بل کے تحت ہوٹلوں، یونیورسٹیوں، دیگر تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور نرسنگ ہومز کو اپنے یہاں آنے والے غیر ملکیوں کی معلومات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا میں اس بل پر بحث کے دوران مرکزی وزیر مملکت نتیانند رائے نے کہا کہ ’’تقریباً 26 اراکین نے بل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ہماری یونیورسٹیوں، نظام تعلیم اور معیشت کو عالمی معیار کا بنانے کے لیے اس بل کا لایا جانا ضروری تھا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read