وزیراعظم نریندر مودی نے آج سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانایاکے ساتھ تاریخی شہر انورادھاپورا کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر دونوں رہنما جیا سری مہابودھی مندر میں پوجا کی، جو بدھ مت کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ دورہ وزیراعظم مودی کے سری لنکا کے تین روزہ سرکاری دورے کے آخری دن کا حصہ ہے، جو 4 اپریل کو شروع ہوا تھا۔وزیراعظم مودی اور صدر دسانایاکے صبح انورادھاپورا پہنچے، جہاں ان کا استقبال سری لنکن ایئر فورس کے گارڈ آف آنر سے کیا گیا۔ اس سلسلے میں پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، “انورادھاپورا میں اپنے دوست صدر انورا کمارا دسانایاکے کے ساتھ ہوں۔” اس کے بعد دونوں رہنما جیا سری مہابودھی مندر کی طرف روانہ ہوئے۔
In Anuradhapura with my friend, President Anura Kumara Dissanayake.@anuradisanayake pic.twitter.com/Nz2wTizVuO
— Narendra Modi (@narendramodi) April 6, 2025
بتادیں کہ مہابودھی مندر میں دونوں رہنماؤں نے پوجا کی۔ اس مندر میں موجود بودھی درخت کو تھری سنگھامتا، جو شہنشاہ اشوک کی بیٹی تھیں، کے ذریعے بھارت سے لائی گئی ایک شاخ سے اگایا گیا تھا۔ یہ درخت بدھ مت کے پیروکاروں کے لیے گہری روحانی اہمیت رکھتا ہے۔ مندر کے چیف پریسٹ نے وزیراعظم مودی کے ہاتھ پر ‘رکشا سوتر’ (حفاظتی دھاگہ) باندھا۔ مودی نے ایکس پر لکھا، “انورادھاپورا میں صدر دسانایاکے کے ساتھ مقدس جیا سری مہابودھی میں پوجا کی۔ بدھ مت کے سب سے قابل احترام مقامات میں سے ایک پر وقت گزارنا ایک گہرا تجربہ ہے۔ یہ امن، حکمت اور روحانی تسلسل کی زندہ علامت ہے۔
وہیں مندر کے دورے کے بعد، دونوں رہنماؤں نے بھارت کی مدد سے مکمل ہونے والے دو ریل منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان میں ماہو-اومنتھائی ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن اور ماہو-انورادھاپورا ریلوے سیکشن کے لیے جدید سگنلنگ سسٹم شامل ہیں۔ یہ منصوبے IRCON انٹرنیشنل لمیٹڈ نے مکمل کیے، جو بھارتی ریلوے کی ایک سرکاری کمپنی ہے۔پی ایم مودی نے کہا، “رابطوں کو بڑھانا اور دوستی کو مضبوط کرنا! انورادھاپورا میں صدر دسانایاکے کے ساتھ مل کر ان منصوبوں کا افتتاح کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

