Bharat Express DD Free Dish

PM Modi meets World Cup champion: وزیر اعظم مودی کی 1996 کی عالمی کپ چمپئن سری لنکائی ٹیم سے ملاقات

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پوسٹ میں 1996 کی عالمی کپ چمپئن سری لنکائی کھلاڑیوں کی تعریف کی اور کروڑوں کھیل شائقین کے لیے اس ٹیم کو مثال بتایا۔ جئے سوریہ نے بھی ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں سری لنکا کے دورہ پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے 1996 کا کرکٹ عالمی کپ جیتنے والی سری لنکا کی ٹیم کے اراکین سے ملاقات کی۔ مودی نے اس موقع پر کولمبو میں سنت جئے سوریہ، چمنڈا واس، اروند ڈی سلوا، مارون اتاپٹو اور دیگر کئی سری لنکائی کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔

اس ملاقات کے سلسلے میں وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کیا۔ اس میں مودی نے لکھا کہ 1996 میں عالمی کپ جیتنے والی سری لنکائی ٹیم کے اراکین سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ یہ وہی ٹیم ہے جس نے نہ صرف ٹرافی جیتی تھی بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں کھیل شائقین کے تخئیل کو زندہ کر دیا تھا۔

وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے بعد سری لنکا کے سابق جارحانہ بلے باز سنت جئے سوریہ نے خوشی کا اظہار کیا۔  انہوں نے بھی ملاقات کی تصویریں ’ایکس‘ پر ساجھا کیں۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ’’محترم وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کا موقع دینے کے لیے شکریہ۔ یہ حقیقت میں ایک یادگار اور قابل تقلید تجربہ تھا۔ سری لنکا کے لوگ ہمارے سب سے مشکل وقت کے دوران آپ کے اور ہندوستان کے لوگوں کے ذریعہ دی گئی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے‘‘۔

جئے سوریہ نے ملاقات کے سلسلے میں مزید باتیں کہیں۔  جئے سوریہ نے کہا کہ مودی نے بتایا کہ انہوں نے ہندوستان کو ایک قوم کے طور پر کیسے ترقی دی۔ ہم نے کچھ چیزوں پر بات چیت کی اور کرکٹ کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔ اس دوران اس بارے میں بھی چرچا ہوئی کہ انہوں نے کیسے اقتدار سنبھالا اور ملک کو کس طرح آگے لے گئے۔ جئے سوریہ نے کہا کہ نریندر مودی نے ہندوستان کے لیے جو کچھ بھی کیا ہے، اس کے بارے میں انہوں نے تفصیل سے بتایا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read