Habiburrahman
Bharat Express News Network
Himlung Himal Avalanche: نیپال کے ہملنگ ہمال میں برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوئی، مزید دو کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد،ریسکیو آپریشن جاری
ایسوسی ایشن کے مطابق اتوار تک نیپال میں چار روز سے جاری موسلا دھار بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک، پانچ لاپتہ اور پانچ دیگر زخمی ہوئے تھے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے سب سے زیادہ 14 اموات ہوئیں اور پانچ افراد لاپتہ ہیں، جبکہ سیلاب کے باعث چار اور مسلسل شدید بارش سے تین افراد ہلاک ہوئے۔
Medal for India in Shooting: ایشین گیمز 2026: شوٹنگ میں ہندوستان کے کھاتے میں ایک اور تمغہ، ایشا سنگھ نے 25 میٹر پسٹل مقابے میں جیتا سلور
ایشین گیمز میں ایشا کا یہ تیسرا سلور میڈل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ہانگژو 2023 میں 10 میٹر ایئر پسٹل کے انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں چاندی کے تمغے جیتے تھے۔
Thai Maman Thanga Mothiram: تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ وجے نے کیا ’تھائی مامن تھنگا موتھیرم‘ اسکیم کا آغاز، سرکاری اسپتالوں میں پیدا ہونے والے اہل نومولود بچوں کو دی جائے گی سونے کی انگوٹھی
ارون راج نے کہا کہ جب اسکیم کے آغاز کے لیے جگہ کا انتخاب کرنے کا سوال سامنے آیا تو وزیراعلیٰ نے مدورائی کو منتخب کیا۔ ان کے مطابق مدورائی کی یہ مقدس سرزمین ماں میناکشی کی شفقت اور کرپا سے مالا مال ہے۔ اس اسکیم کا مقصد اہل خاندانوں کے نومولود بچوں کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ماں اور بچے کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 میں لولینا نے ایک اور تمغہ بنایا یقینی، کوارٹر فائنل میں سیونگ کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچیں اسٹار باکسر
کوریا کی سیونگ سویون کو 5-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ لولینا بورگوہین کا ایشین گیمز میں دوسرا تمغہ یقینی ہوگیا ہے۔
PM Modi pays tribute to Lata Mangeshkar: بھارت رتن اور ’سُروں کی ملکہ‘ لتا منگیشکر کے یوم پیدائش پر وزیراعظم مودی کا خراج عقیدت، کہا-’’موسیقی کی دنیا میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘‘
وزیر اعظم مودی سمیت لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج) ارجن رام میگھوال اور مرکزی وزیر برائے ہاؤسنگ و شہری امور منوہر لال نے بھی ’بھارت رتن‘ لتا منگیشکر کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
Sergio Gor visits Golden Temple: امریکی سفیر سرجیو گور کا امرتسر کے گولڈن ٹیمپل کا دورہ، سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان گردوارہ صاحب میں دی حاضری
شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے قائم مقام صدر ایمان سنگھ مان نے کہا کہ وہ امریکی سفیر کے دورے کے دوران پنجاب، سکھ حقوق اور ہندوستان-پاکستان تعلقات سے متعلق مسائل ان کے سامنے اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ سکھ برادری کے لیے اہم ہے۔
Bharat Express Award: اقبال اشہر ’بھارت ایکسپریس اردو‘، انامکا جین امبر ’بھارت ایکسپریس ہندی‘ اور ہمانشی بابرہ ’ستارۂ سخن ایوارڈ‘ سے سرفراز
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام ’بزم صحافت‘ کے تحت منعقدہ ’اردو صحافت کانکلیو‘ میں معروف شاعر اقبال اشہر کو اردو شاعری میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ’بھارت ایکسپریس اردو ایوارڈ 2026‘ انامکا جین امبر کو ہندی شاعری کے میدان میں ان کی شناخت کے اعتراف میں ’بھارت ایکسپریس ہندی سمان 2026‘ اور اردو شاعری میں نوجوان نسل کی نمائندگی کرنے والی مقبول شاعرہ ہمانشی بابرہ کو ’ستارۂ سخن ایوارڈ 2026‘ سے نوازا گیا۔
Shah Jabeen Qazi Receives Special Award: ایڈوکیٹ شاہ جبین قاضی اردو کی خدمت کے لئے بھارت ایکسپریس کی جانب سے خصوصی اعزاز سے سرفراز
اردو زبان کی ترویج اور اس کے فروغ کے لیے خدمات اور خصوصی تعاون پر القاضی اردو اکیڈمی اینڈ کوچنگ ٹرسٹ کی بانی ایڈوکیٹ شاہ جبین قاضی کو’بزم صحافت‘ میں اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔
Suchika Tariyal Makes History: ایشین گیمز 2026 میں سوچکا تاریال نے رقم کی تاریخ، ایم ایم اے میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی
مکسڈ مارشل آرٹس ان چھ نئے کھیلوں میں شامل ہے جنہیں آیچی-ناگویا ایشین گیمز میں پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔ اگرچہ سوچکا فائنل میں جگہ بنانے سے محروم رہیں، لیکن ان کا کانسے کا تمغہ ہندوستانی ایم ایم اے کے لیے ایک تاریخی کامیابی بن گیا ہے۔
Global Chip Market: اے آئی انفراسٹرکچر میں بڑھتی سرمایہ کاری سے سیمی کنڈکٹر مارکیٹ میں تیزی، 2026 میں 1.6 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑی ٹیک کمپنیاں سیمسنگ الیکٹرانکس اور ایس کے ہائنکس جیسی میموری چپ بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ طویل مدتی سپلائی معاہدے کر رہی ہیں۔ اس سے پہلے کے مقابلے میں سیمی کنڈکٹر صنعت کو زیادہ استحکام فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔





