Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


وزیر داخلہ نے ریاست کے یومِ تاسیس کی تقریب میں 63 منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ بی جے پی حکومت اتراکھنڈ کو ایک عظیم ریاست بنانے میں تعاون دینے والے تمام افراد کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے۔

ادت راج نے کہا کہ جنگِ آزادی میں 61 ہزار مسلمانوں اور 8 ہزار سکھوں نے قربانیاں دی تھیں، جب کہ اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کا تعاون نسبتاً کم رہا تھا۔ اس کے باوجود اس طرح کی باتیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوتو نہیں بلکہ تقسیم کرنے والی سوچ ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آیوروید صرف بیماریوں کے علاج پر ہی توجہ نہیں دیتا بلکہ صحت کو برقرار رکھنے اور بیماریوں سے بچاؤ کو بھی خاص اہمیت دیتا ہے۔ ان کے مطابق احتیاطی طبی نگہداشت فرد اور خاندان دونوں کی مجموعی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے انتہائی اہم ہے۔

عدالت عالیہ نے آلودگی کے لیے صرف پرالی جلانے کو ذمہ دار ٹھہرانے پر سوال اٹھاتے ہوئے امیر طبقے کی مہنگی گاڑیوں اور ٹریفک سے نکلنے والے دھوئیں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اتراکھنڈ یومِ تاسیس کی تقریب میں کانگریس اور راہل گاندھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ووٹ بچاؤ‘ نہیں بلکہ ’گھسپیٹھیا بچاؤ‘ یاترا نکال رہے ہیں۔ ریاست کو محفوظ، خوشحال اور ملک کا ثقافتی دارالحکومت بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔

سوریہ کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سوریہ کمار نے ہندوستان کی 2026 آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کامیابی کا گولڈ میڈل پہن رکھا تھا۔ وزیر اعظم نے بھی یہ میڈل اپنے ہاتھ میں لے کر ٹیم کی تاریخی کامیابی کے اس خاص لمحے کو یادگار بنایا۔

سرائے بنجارہ اسٹیشن کے قریب پیش آیا واقعہ، تین ڈبے بری طرح متاثر اور چوتھے کو جزوی نقصان۔ مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کرکے متبادل ٹرین سے روانہ کیا گیا۔

امت شاہ نے کہا کہ جمہوریت میں پارلیمنٹ بحث و مباحثے کا سب سے بڑا فورم ہے، لیکن راہل گاندھی پارلیمنٹ کو کام نہیں کرنے دیتے۔ ان کا الزام تھا کہ کانگریس اہم اور بنیادی مسائل پر بحث میں حصہ لینے کے بجائے ایوان میں ہنگامہ آرائی اور واک آؤٹ کرتی ہے۔

شمالی کوریا کا یہ میزائل تجربہ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے دوران بھی ہوا ہے۔ ان انتخابات کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران ان کی پالیسیوں کے لیے ایک اہم سیاسی امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جنوبی کوریا اور امریکہ شمالی کوریا کی فوجی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور داغے گئے میزائلوں کی تکنیکی خصوصیات کا تجزیہ کر رہے ہیں۔

2014 میں صرف پانچ شہروں میں 248 کلومیٹر میٹرو لائنیں تھیں، اب روزانہ ایک کروڑ سے زائد مسافر سفر کر رہے ہیں۔ پونے میں 21,800 کروڑ روپے کے میٹرو منصوبوں کا بھی وزیراعظم نے ذکر کیا۔