Bharat Express DD Free Dish

’ہماری وجہ سے شراد پوار پہنچے راجیہ سبھا،‘ کانگریس نے سپریا سولے کو یاد دلایا احسان، کہا- حمایت مانگنے پر ساتھ دیا اور اب بی جے پی کے ساتھ مل گئے

نئی دہلی: حد بندی بل (ڈی لمیٹیشن بل) کے معاملے پرشرد پوارکی پارٹی این سی پی-ایس پی کی جانب سے بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی حمایت کرنے سے مہاراشٹرکانگریس ناراض ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرپوسٹ شیئرکرکے شرد پواراورسپریا سولے پرتنقید کی ہے۔ کانگریس نے انہیں یاد دلایا کہ اس سال کے آغازمیں 85 سالہ شرد پوارکودوبارہ راجیہ سبھا بھیجنے کے لیے کانگریس نے اپنی ایک سیٹ چھوڑدی تھی۔

شرد پوارکوراجیہ سبھا بھیجنے کے لیے کانگریس نے کی تھی حمایت

کانگریس کی جانب سے شیئرکئے گئے پوسٹ میں کہا گیا کہ پارٹی 85 سال کی عمرمیں شرد پوارکوراجیہ سبھا بھیجنے کے لئے آخری وقت تک ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی تھی۔ مہاراشٹرکی 7 راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے مارچ 2026 میں انتخابات ہونے تھے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندرپوار) کے پاس صرف 10 اراکین اسمبلی تھے، جبکہ انتخاب جیتنے کے لیے ایک امیدوارکو36 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ کانگریس کے پاس 16 اورشیوسینا (یوبی ٹی) کے پاس 20 اراکین اسمبلی تھے۔

جس کے لیے کانگریس نے اپنی نشست چھوڑی، وہی اب بی جے پی کی حمایت کر رہے ہیں

کانگریس نے کہا کہ اس نے اس نشست پراپنا دعویٰ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اب وہی شرد پواربی جے پی کی جانب سے لائے گئے حد بندی بل کی حمایت کررہے ہیں۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ سپریا سولے نے شرد پوارکی امیدواری کے لیے کانگریس لیڈروں سے حمایت مانگی تھی۔ راہل گاندھی اورملیکارجن کھڑگے نے بغیرکسی ہچکچاہٹ کے حمایت دینے پررضامندی ظاہرکی۔ کانگریس نے اپنی نشست پردعویٰ چھوڑکرشرد پوارکی امیدواری کی حمایت کی، جس کے بعد شیوسینا (یوبی ٹی) نے بھی ان کی حمایت کی اورمہا وکاس اگھاڑی نے متفقہ طورپران کی امیدواری پرمہرلگائی۔ کانگریس نے سوال اٹھایا کہ اب حد بندی بل کے معاملے میں وہی شرد پوار، سپریا سولے اور ان کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندرپوار) بی جے پی حکومت کی حمایت کرنے جا رہی ہے۔

انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئیں سپریا سولے

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندرپوار) کی کارگزارصدرسپریا سولے نے جمعہ کے روزکہا کہ وہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کے لیے ہفتہ کے روزبلائی گئی انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی، کیونکہ ان کے والد شرد پوارکی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ بارامتی سے لوک سبھا رکن سپریا سولے نے کہا کہ شراد پوارکے اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے وہ ہفتے کے آخرمیں ممبئی میں ہی رہیں گی۔

شرد پوارنے کانگریس کوپیغام بھیجا

ذرائع کے مطابق، شرد پوارنے کانگریس کی اعلیٰ قیادت کوپیغام دیا ہے کہ ان کے اراکین پارلیمنٹ کی بی جے پی سے بات ہوچکی ہے اوروہ بل کی حمایت میں کھڑے ہیں۔ ایسے میں پارٹی کوبچانے کے لیے انہیں بل کی حمایت کرنا پڑرہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read