Bharat Express

NCP SP

سپریا سولے نے کہا، ’’مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی انڈیا اتحاد کا ایک اٹوٹ حصہ ہیں۔ متحرک جمہوریت میں اپوزیشن کا بڑا کردار اور ذمہ داری ہوتی ہے، اس لیے اگر وہ اپوزیشن اتحاد کے اندر زیادہ ذمہ داری لینا چاہتی ہیں تو انہیں خوشی ہوگی۔‘‘

چند ایا م قبل سپریا سولے نے کہا تھا کہ اجیت پوار کے ساتھ کوئی سیاسی اتحاد نہیں ہوگا اور نہ ہی سیاسی مفاہمت ممکن ہے۔ سپریہ سولے نے کہا کہ اجیت پوار کی پارٹی بی جے پی کی حلیف ہے اور ایسی صورت حال میں نظریاتی اختلافات ہوں گے۔

این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار نے جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ کو یاد دلایا ہے کہ کس طرح سپریم کورٹ نے انہیں اپنی آبائی ریاست گجرات سے دور رہنے پر مجبور کیا تھا۔