Bharat Express

Amit Shah

اروند کیجریوال نے کہا کہ میں پچھلے کئی دنوں سے امن و امان کا مسئلہ اٹھا رہا ہوں۔ لوگ خوف و ہراس میں ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے غنڈوں نے دہلی پر قبضہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم  نریندرمودی 29، 30 نومبر اور 1 دسمبر کو اڈیشہ میں ہوں گے۔ اس دوران وزیراعظم  نریندر مودی بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے۔

ایکناتھ شنڈے نے وزارت داخلہ، شہری ترقی سمیت کئی اہم محکموں کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شنڈے نے امت شاہ سے درخواست کی ہے کہ وزارت کی تقسیم کے وقت شیوسینا کا احترام برقرار رکھیں اورسیاسی اصول و ضوابط پر عمل پیرا ہوں۔

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بنایا ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ بڑھتی ہوئی جرائم کی وجہ سے دہلی کے لوگ خوف کے سائے میں رہ رہے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی دنیا کی سب سے غیر محفوظ دارالحکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور وزیر داخلہ امت شاہ امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

شیوسینا کے لیڈرایکناتھ شندے نے کہا کہ وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ جو بھی فیصلہ لیں گے، میں اس کو قبول کروں گا۔

کینیڈا کے ایک اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں ایک نامعلوم کینیڈین قومی سلامتی افسر کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو کینیڈا میں مبینہ خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کی سازش کا علم تھا۔

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن میں جہاں ایک طرف بی جے پی حکومت بنانے کا دعویٰ کررہی ہے، تووہیں دوسری طرف ایک ریاست میں بی جے پی کے 19 اراکین اسمبلی میٹنگ میں ہی نہیں آئے۔ اس کے بعد کانگریس نے سوال اٹھائے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ منی پور میں امن کی بحالی کے عمل کو اولین ترجیح دیں۔ انہوں نے تمام ایجنسیوں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریاست میں صورتحال جلد معمول پر آجائے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے شیڈول کے مطابق اتوار کو امت شاہ کا پہلا جلسہ گڑچرولی اسمبلی علاقے میں صبح 11 بجے سے ہونا تھا۔ وہ یہاں چھترپتی شیواجی کالج گراؤنڈ میں عوام سے خطاب کرنے جارہے تھے۔ اس کے بعد امت شاہ کو 12:45 بجے وردھا اسمبلی حلقہ میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا۔