Bharat Express

Amit Shah

انہوں نے کہا کہ وہ بیٹیوں کی حفاظت کی بات کرتے تھے لیکن منی پور میں ہر روز بیٹیوں کی عصمت دری ہو رہی ہے۔ راہل گاندھی منی پور گئے، لیکن وہاں جانے کی ہمت پی ایم میں کیوں نہیں ہے؟ ایسا اس لیے، کیونکہ وہ جھوٹ بولتے ہیں۔ ان کی پول کھل گئی ہے۔ اس لیے ان کا گراف گر گیا ہے۔ ان کا جھوٹ ایسا ہے کہ اگر آسمان میں چیل اڑ رہا ہے، تو وہ بولیں گے کہ دیکھو بھینس اڑ رہی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کانگریس کا کوئی لیڈر بالا صاحب ٹھاکرے کے اعزاز میں چند الفاظ کہہ سکتا ہے؟

امت شاہ نے مزید کہا، "میں ادھو ٹھاکرے کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کہاں بیٹھنا ہے۔ لیکن میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ آپ 370 کی مخالفت کرنے والے، رام جنم بھومی اور وقف بورڈ کی اصلاحات کی مخالفت کرنے والوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

امت شاہ نے کہا، 'چھترپتی شیواجی مہاراج کی سرزمین سے، میں راہل بابا آپ کو بتا رہا ہوں کہ نہ آپ اور نہ ہی آپ کی چوتھی نسل آرٹیکل 370 کو بحال کر پائے گی۔ ملک کا ہر بچہ کشمیر کے لیے لڑنے کو تیار ہے۔

جے ایم ایم کے رہنما اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا، "بی جے پی کی ایسی کوئی بھی دال گلنے نہیں دی جائے گی جو سماج کو توڑنے کا ارادہ رکھتی ہو۔"

یو سی سی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر داخلہ  امت شاہ نے کہا کہ قبائلیوں کا کوئی حق نہیں چھینا جائے گا، اتراکھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا ماڈل ملک کے سامنے رکھا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہندوستانی حکومت نے کناڈا کے سفارت کارکو بلاکر وزیرداخلہ امت شاہ پر دیئے گئے بیان کے لئے سخت اعتراض ظاہرکیا ہے۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے قومی سلامتی اور انٹیلی جنس مشیر نے واشنگٹن پوسٹ کو کینیڈین سرزمین پر مخاصمانہ سرگرمیوں میں بھارتی حکومت کے مبینہ ملوث ہونے کے حوالے سے حساس معلومات لیک کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ یہ معلومات  ناتھالی ڈروئن اور ڈیوڈ موریسن، نائب وزیر برائے خارجہ امور کی طرف سے لیک کی گئیں ہیں۔

بخشی نے دعویٰ کیا کہ یہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (MCC) کے دفعات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ امت شاہ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرے، متعلقہ پارٹیوں اور انہیں اور بی جے پی کے دیگر لیڈروں کو ضمنی انتخابات سے قبل انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کرنے کے لیے مناسب ہدایات جاری کرے۔

نامزدگی کے بعد، ممبئی بی جے پی کے نائب صدر اور سدھی ونائک ٹیمپل ٹرسٹ کے خزانچی، آچاریہ پون ترپاٹھی نے ناگپور میں ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور بھگوان شری سدھی ونائک جی کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندر شیکھر باونکولے اور وارانسی کے ایم ایل اے اودھیش سنگھ موجود تھے۔