Bharat Express

India-Canada Relations: امت شاہ سے متعلق کناڈا کے بیان پر ہندوستان سخت! اعتراض جتاتے ہوئے کہی یہ بڑی بات

وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہندوستانی حکومت نے کناڈا کے سفارت کارکو بلاکر وزیرداخلہ امت شاہ پر دیئے گئے بیان کے لئے سخت اعتراض ظاہرکیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۔ (فائل فوٹو)

India Canada Relations: کناڈا کی نائب وزیرخارجہ کے بیان پرہندوستان نے اعتراض ظاہرکیا ہے۔ ملک کی حکومت کی طرف سے الزامات کو بے بنیاد قراردیا گیا ہے۔ ہفتہ (2 نومبر، 2024) کو وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا، “ہندوستانی حکومت نے کناڈا کے سفارت کارکوبلاکروزیرداخلہ امت شاہ پردیئے گئے بیان کے لئے سخت اعتراض ظاہرکیا ہے۔ انہیں نوٹ ہینڈ اوورکیا گیا اورسخت اعتراض کیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ لگائے گئے الزام بے بنیاد اوربے تکے ہیں۔ منصوبہ بند سازش کے تحت غلط جانکاری میڈیا کولیک کی گئی ہے۔ اس طرح کی غلط جانکاری سے دوطرفہ معاہدے پراثرپڑے گا۔” وزارت خارجہ نے اس سے پہلے جمعہ کوکناڈا کے سفارت کارکو طلب کیا تھا۔

کناڈا کی سائبرسیکورٹی رپورٹ پرہندوستان کا بڑا دعویٰ

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیرجیسوال نے کہا کہ”یہ ہندوستان کے خلاف سازش کرکے حملہ کرنے کی کناڈا کی حکمت عملی کی ایک اورمثال معلوم ہوتی ہے۔ قابل ذکرہے کہ کناڈا کے سینئرافسران نے پہلے بھی کھلے طورپراس بات کوقبول کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر ہندوستان کی رائے کومتاثرکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وہیں، دوسری طرف یہ سبھی الزام بغیرپختہ ثبوتوں کے لگائے گئے ہیں“

ہندوستانی افسران پر کناڈا رکھتا ہے نگرانی

کناڈاحکومت کے ذریعہ ہمارے کچھ قونصلراہلکاروں کوحال ہی میں کناڈا کی حکومت نے مطلع کیا تھا کہ وہ آڈیواورویڈیوکی نگرانی میں ہیں۔ ان کا رابطہ بھی منقطع ہے۔ ہم نے اس اقدام پرکناڈا کی حکومت سے باضابطہ احتجاج کیا ہے اوراسے متعلقہ سفارتی اور قونصلر کنونشنزکی سنگین خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔ ہمارے سفارت کاراورسفارت خانے کا عملہ پہلے ہی تشدد کے ماحول میں کام کررہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کناڈا نے ہندوستان کوایک مختلف زمرے میں ڈالا ہے۔ یہ ہندوستان پرحملہ کرنے کی کناڈا کی مختلف حکمت عملی ہے۔ ساتھ ہی لغو اوربے بنیاد بات کرکے الزامات لگائے جا رہے ہیں جوکہ مناسب نہیں ہے۔

-بھارت ایکسپریس